اسلام آباد :اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ تعیناتی درست نہیں ہوئی۔جسٹس بابر ستار کا 99 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری،
جسٹس بابر ستار نے 99 صفحات پر مسشتمل فیصلے میں چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست منظور کرتے ہوئے قرار دیا کہ چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی قانونی طور پر درست نہیں ہوئی ان کو فوری عہدے سے ہٹا کر پی ٹی اے میں سینئر ممبر کو چیئرمین پی ٹی اے عارضی طور پر تعینات کیا جائے۔ تاکہ ادارے کے معاملات متاثر نہ ہوں۔
یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی کو مختلف حلقوں کی جانب سے ابتدا ہی سے چیلنج کیا جا رہا تھا۔ درخواست گزاروں کا مؤقف تھا کہ یہ تعیناتی میرٹ کے برخلاف اور غیر قانونی طریقہ کار سے عمل میں لائی گئی۔
فیصلے کے بعد وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ نئے چیئرمین کی تقرری شفاف، قانونی اور میرٹ کے مطابق عمل میں لائی جائ

