لاہور (حافظ نعیم ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے کسی نجی تنظیم یا عام افراد کو سیلاب متاثرین میں کھانا تقسیم کرنے سے نہیں روکا۔
اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہپنجاب حکومت نے صرف اتنا کہا ہے کھانا تقسیم کرنے سے پہلے ضلعی انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی سے کھانا چیک کروا لیا جائے،بعض جگہوں پر پرائیویٹ افراد کی جانب سے غیر معیاری کھانا تقسیم کرنے کی شکایت آئی، کچھ لوگ اس حوالے سے جھوٹا پروپگنڈا کر رہے ہیں،سیلاب متاثرین کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے یہ ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
سیلاب کے بعد متاثرہ علاقوں میں بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے ،ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے یہ انکی صحت کے تحفظ کے لیے کیا جارہا ہے،اس کو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے طور پہ استعمال نہ کیا جائے، مریم نواز ہر جگہ اس لیے خود جا رہی ہیں کہ انتظامیہ کو بھی پتہ ہو ہمیں کوئی دیکھنے پوچھنے والا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو عام پنجاب کی عوام ہیں ان کو بھی پتہ چلتا ہے کہ حاکم وقت ہماری بات سننے کے لیے ہمارے پاس آئے، عوام کو معلوم ہے انکی وزیراعلی ہر حال میں ہر جگہ انکے ساتھ کھڑی ہے۔

