لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب زدہ علاقوں میں جدید تھرمل امیجنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے متاثرہ شہریوں کا پتہ چلانے پر سیف سٹی اتھارٹی کوخراج تحسین پیش کیا ہے۔
ایکس پر اپنی ایک ٹویٹ میں انہوں نے سیف سٹی کی ایک فوٹیج شئیر کی ہے جس میں ڈرونز اور جدید ترین تھرمل امیجنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے سیلابی پانی میں گھرے شہریوں اور ان کے مال مویشیوں کا پتہ چلایا جارہا ہے ۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اپنی پوسٹ میں کہا ہے “ سیالکوٹ، سرگودھا، گجرات اور جھنگ سمیت کئی اضلاع میں پھنسے ہوئے شہریوں اور مویشیوں کو تلاش کرنے اور ان کا پتہ لگانے کے لیے تھرمل امیجنگ ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔ 800 کیسز کا کامیابی سے پتہ چلا کر ریسکیو کیا گیا۔ شاباش سیف سٹی اتھارٹی۔“
یادرہے تھرمل امیج ٹیکنالوجی کے ذریعے قدرتی آفات میں گھرے شہریوں کا پتہ چلانے کے لئے پہلی دفعہ پنجاب میں تھرمل امیج ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔


