جدہ : سعودی عرب نے عمرہ زائرین کو بڑی خوش خبری سنا دی۔۔ ٹریول ایجینٹ فارغ۔۔۔ دنیا بھر میں عمرہ زائرین اب بلاواسطۃ براہ راست نہ صر ف آن لائن ویزا حاصل کرسکیں گے بلکہ ہوٹل بکنگ اور دیگر سروسز بھی حاصل کرسکیں گے ۔ پے منٹ بھی آن لائن ہوگی۔
سعودی عرب کی وزارت عمرہ نے ’نُسُک عمرہ‘ نام سے ایک نئی ڈیجیٹل سروس لانچ کی ہے۔ اس سے بین الاقوامی زائرین بغیر کسی بھی ایجنٹ یا ٹور آپریٹر کے بغیرعمرہ ویزا کے لیے آن لائن درخواست کر سکیں گے اور متعلقہ خدمات بُک کر سکیں گے۔ اس پلیٹ فارم کا مقصد سفر عمرہ کے عمل کو آسان اور بہتر بنانا ہے۔
سعودی وزارت کے مطابق نُسُوک عمرہ کو دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے مقدس سفر کو آسان اور قابل رسائی بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم سعودی عرب کے باہر عمرہ زائرین کو سیدھے عمرہ ویزا کے لیے درخواست کرنے، رہائش، ٹرانسپورٹیشن، ثقافتی سیاحت اور امدادی خدمات کی آن لائن بکنگ کی سہولت دیتا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق زائرین پہلے تیار انٹیگریٹیڈ پیکیج کا انتخاب کر سکتے ہیں یا ذاتی خدمات منتخب کرکے اپنی پسند کے پیکیج بنا سکتے ہیں۔ نُسُک عمرہ کو اس کی سرکاری ویب سائٹ (umrah.nusuk.sa) یا دستیاب موبائل ایپ کے توسط سے ایکسس کیا جا سکتا ہے۔

