لاہور: شمالی علاقہ جات اور صوبہ خیبر پختونخوا میں کلاؤڈ برسٹ، سلائڈنگ اور سیلابی ریلوں سے ہونے والی انسانی جانوں کے ضیاع پر سابق وزیراعظم نواز شریف نے اظہار افسوس کیا ہے۔
سوشل میڈیا ایکس (سابق ٹویٹر) پر کی جانے والی ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش اور افسوسناک سانحہ ہے۔ دُکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس سانحے میں زخمی ہونے والوں کو صحت کاملہ دے اور شہدا کو جنت الفردوس عطا فرمائے۔ آمین


