مہر بانو کی نئی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید
لاہور (شوبز ڈیسک )معروف اداکارہ مہر بانو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر صارفین کے غصے کی زد میں آ گئی ہیں۔ حالیہ ویڈیو میں وہ عربی دھن پر بیلی ڈانس کرتی نظر آتی ہیں، جسے انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔
ویڈیو میں اداکارہ کا لباس اور رقص کا انداز کئی صارفین کو ناپسند آیا، جس کے باعث ان پر "غیر اخلاقی” اور "فحش مواد” پھیلانے کے الزامات لگائے گئے۔
متعدد سوشل میڈیا صارفین نے ان کی پوسٹ پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے پوچھا کہ "اس سے انہیں خوشی ملی؟ یا محض شہرت اور توجہ؟” کچھ نے اسے پاکستانی ثقافت کے منافی قرار دیا۔
یہ پہلا موقع نہیں جب مہر بانو اپنے اندازِ اظہار کی وجہ سے تنازع کا شکار ہوئی ہوں، تاہم وہ اکثر ایسی تنقید کو نظر انداز کر کے اپنی فنکارانہ آزادی پر قائم رہتی ہیں۔

