لاہور (بے نقاب رپورٹ )پنجاب بھر میں پولیس افسران کی تعیناتیوں کے حوالے سے رات گئے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں ڈی پی اوز کے عہدوں پر تقرری کے لیے ہونے والے بورڈ اجلاس میں افسران کے نام فائنل کر لیے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تعیناتیوں کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔مصدقہ اطلاعات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز عمارہ شیرازی کو ڈی پی او خوشاب جبکہ سی ٹی او ملتان سردار مہوران سنگھ کو ڈی پی او اٹک تعینات کیے جانے کا قوی امکان ہے۔اسی طرح ایس ایس پی کاشف اسلم کو سی ٹی او ملتان ایس ایس پی غضنفر کو ڈی پی او مظفر گڑھ ایس ایس پی سی ٹی ڈی طارق ولایت کو ڈی پی او ڈیرہ غازی خان ایس ایس پی رانا عمر فاروق کو ڈی پی او گجرات ایس ایس پی فراز احمد کو ڈی پی او ننکانہ ایس ایس پی بشری جمیل کو ایس ایس پی فیصل آباد تعینات کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تمام تعیناتیاں بورڈ میں سفارشات کی روشنی میں کی جا رہی ہیں اور کل انکا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائیگا۔ محکمہ پولیس کے اندر ان تبدیلیوں کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بنیاد پر ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ ان افسران کی تعیناتی سے نہ صرف متعلقہ اضلاع میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے کی توقع ہے بلکہ پولیس نظام میں بھی نئی جان ڈالنے کا امکان ہے۔
پنجاب میں پولیس افسران کی نئی تعیناتیاں،رات گئے، اہم عہدوں پر بڑے فیصلے متوقع

