Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایران جنگ میں امریکا کو بے تحاشہ نقصان، لڑاکا طیاروں سمیت 42 طیارے اور MQ-9 ریپر ڈرون کھو دیے، کانگریشنل ریسرچ سروس رپورٹ

      نیسلے کے لیے نئی مشکل: شیر خوار بچوں کے فارمولا دودھ میں زہریلے مادے کا انکشاف

      کراچی میں 82 منزلہ 941 فٹ بلند ” برج قائد“ تعمیر کرنیکا فیصلہ

      مودی کا ‘مدر آف آل ڈیلز’ کا اعلان، نیدرلینڈز اور ٹاٹا کے مابین تاریخی سیمی کنڈکٹر معاہدہ

      الیکٹرک گاڑیوں کی دنیا میں نیا دھماکہ: ایم جی کی ‘MG4 EV Urban’ پاکستان میں قدم رکھنے کو تیار، قیمت نے سب کو حیران کر دیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    عالمی معیشت کی شہ رگ پر تہران کا پہرا: ایران نے آبنائے ہرمز امریکا ،اسرائیل اور یورپ کے لیے بند کر دی!

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تہران :ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز امریکا، اسرائیل اور یورپی ممالک کے جہازوں کے لیے بند کر دی گئی ہے۔
    ایرانی سرکاری ریڈیو اور ٹی وی کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ آبنائے ہرمز صرف امریکا، اسرائیل، یورپ اور ان کے مغربی اتحادیوں کے جہازوں کے لیے بند ہے۔
    انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ان ممالک کے کسی جہاز کو دیکھا گیا تو اسے لازماً نشانہ بنایا جائے گا۔
    ادھر ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ جنگ کی صورت حال میں آبنائے ہرمز پر کنٹرول ایران کے ہاتھ میں ہونا چاہیے۔
    انہوں نے واضح کیا کہ تہران دشمن ممالک کے تجارتی اور جنگی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
    میڈیا سے گفتگو میں غریب آبادی نے کہا:ہم اس وقت جنگی حالت میں ہیں، اس صورت حال میں آبنائے ہرمز کے کنٹرول کے حوالے سے خصوصی اقدامات ضروری ہیں۔ یہ اقدامات نافذ ہو چکے ہیں اور ہم اپنے مخالف ممالک کے تجارتی اور جنگی جہازوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
    انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں کے خاتمے تک بند رہنی چاہیے۔
    اسی دوران سرکاری میڈیا نے پاسدارانِ انقلاب کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے خلیج کے شمالی حصے میں ایک امریکی آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا ہے اور جہاز میں اس وقت آگ لگی ہوئی ہے۔
    دوسری جانب ایک امریکی آبدوز نے سری لنکا کے جنوبی ساحل کے قریب ایک ایرانی جنگی جہاز (فرگیٹ) پر حملہ کیا تھا۔
    اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے سری لنکا کے قریب ایرانی جنگی جہاز کو ڈبو کر ایک "سنگین جرم” کیا ہے اور خبردار کیا تھا کہ واشنگٹن کو اس غیر معمولی حملے پر شدید پچھتانا پڑے گا۔
    انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا:امریکا نے ایران کے ساحل سے تقریباً دو ہزار میل دور سمندر میں ایک سنگین جرم کیا ہے۔ فرگیٹ میں تقریباً 130 ملاح سوار تھے،جن کو بین الاقوامی پانیوں میں بغیر کسی پیشگی اطلاع کے نشانہ بنایا گیا۔
    انہوں نے مزید کہا:میری بات یاد رکھیں، امریکا کو اس اقدام پر شدید پچھتانا پڑے گا۔

    Related Posts

    بڑی عید پرپنجاب کے 16اضلاع میں بڑی گرمی پڑنے کا امکان

    پاک چین دوستی کے 75 سال مکمل ہونے پر ضلعی انتظامیہ میرپورخاص کی جانب سے ڈپٹی کمشنر آفس میں قومی پرچم کشائی

    جیکب آبادپسند کی شادی کے تنازع پر نذر آتش کئے گئے گاؤں کا پارلیمانی سیکریٹری صائمہ آغا کا دورہ، گھروں کو دوبارہ تعمیر کرانے کا اعلان

    مقبول خبریں

    بڑی عید پرپنجاب کے 16اضلاع میں بڑی گرمی پڑنے کا امکان

    مومنہ اقبال ہراسگی کیس: اداکارہ نے این سی سی آئی اے میں اہم ثبوت پیش کر دیے، ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی طلبی

    تہران :محسن نقوی کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت

    پاکستان میں خوراک: قوانین موجود، مگر نفاذ کمزور

    منڈی بہاالدین کے علاقے گوجرہ میں انوکھی شرط، دوڑ لگانےپر 3 افراد کےخلاف مقدمہ درج

    بلاگ

    شعبہ تعلیم کی پرائیویٹائزیشن، لیکن کیوں

    لیسکو کا بڑا آپریشن، کرپشن پر خاموشی نے سوال اٹھا دیے! ڈبل سورس کنکشن ختم، مگر لگوانے والے افسران محفوظ؟

    پنجاب پولیس طاقت کا محور تبدیل، لاعلم نوسربازکا اہم پولیس افسر کو حکم الٹا پڑ گیا،کوکین کوئین کیس میں بڑے نام ،پولیس افسران معطل

    جب خطہ جل رہا ہو، پاکستان کن موضوعات میں الجھا ہے؟

    ”کتوں کو بھی انصاف چاہیے “ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.