Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      کراچی میں 82 منزلہ 941 فٹ بلند ” برج قائد“ تعمیر کرنیکا فیصلہ

      مودی کا ‘مدر آف آل ڈیلز’ کا اعلان، نیدرلینڈز اور ٹاٹا کے مابین تاریخی سیمی کنڈکٹر معاہدہ

      الیکٹرک گاڑیوں کی دنیا میں نیا دھماکہ: ایم جی کی ‘MG4 EV Urban’ پاکستان میں قدم رکھنے کو تیار، قیمت نے سب کو حیران کر دیا

      گاڑی مالکان متوجہ ہوں! ہنڈا اٹلس کا ہزاروں گاڑیاں واپس بلانے کا اعلان،

      الیکٹرک گاڑیوں کے لیے موٹروے ٹول ٹیکس معاف! ٹیکس چھوٹ سمیت بڑے ‘سرپرائزز’

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بدلتی سٹریٹیجک صورتحال کے باوجود پاک چین دوستی مستحکم اور غیر متزلزل ہے،فیلڈ مارشل عاصم منیر

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    راولپنڈی :آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے یوم تاسیس کے موقع پر کہا کہ پاکستان چین سٹریٹیجک تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم کی مثال ہیں۔
    جمعے کو فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 98ویں سالگرہ کی تقریب راولپنڈی میں پاکستان فوج کے ہیڈکوارٹرز میں منعقد کی گئی۔تقریب میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ، دفاعی اتاشی میجر جنرل وانگ ژونگ، سفارتخانے کے حکام اور افواجِ پاکستان کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔
    فیلڈ مارشل عاصم منیر نے چینی مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور پی ایل اے کے 98 ویں یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد دی۔انہوں نے چین کے دفاع، سلامتی اور قومی تعمیر میں پی ایل اے کے اہم کردار کو سراہا۔تقریب سے خطاب میں آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ بدلتی ہوئی سٹریٹیجک صورتحال کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان دوستی مستحکم اور غیر متزلزل ہے۔
    پاکستان چین تعلقات کی مضبوطی اور سٹریٹیجک اہمیت پر زور دیتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات منفرد اور آزمودہ ہیں جو بدلتے ہوئے علاقائی اور عالمی چیلنجز کے باوجود مضبوط ہیں۔ اپنے خطاب کے اختتام پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان فوج اور پی ایل اے کے درمیان پائیدار شراکت داری علاقائی استحکام کو فروغ دینے اور مشترکہ سٹریٹجک مفادات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتی رہے گی۔
    چینی سفیر نے تقریب سے خطاب میں پی ایل اے کے یوم تاسیس کی میزبانی پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔سفیر جیانگ زیڈونگ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے ثابت قدم ہونے کا اعتراف کیا اور پاکستان کے ساتھ سٹریٹیجک شراکت داری کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت اور عزم کا اعادہ کیا۔

    Related Posts

    باکو ورلڈ اربن فورم: وزیراعلیٰ مریم نواز کا تاریخی خطاب، پنجاب کے اربوں ڈالر کے ترقیاتی ماڈل اور پاک آذربائیجان لازوال رشتوں کا تذکرہ

    نئی تجاویز بھی مسترد،ایران کو کوئی رعایت نہیں دیں گے، وہ جانتے ہیں جلد کیا ہونے والا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

    سکھرایس ایس پی کی ہدایت پر پولیس متحرک، گشت کئی گنا بڑھا دیا گیا

    مقبول خبریں

    ایران جنگ اور مہنگائی : ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کم ترین سطح پر، مڈٹرم پولز میں ڈیموکریٹس کو واضح برتری

    نئی تجاویز بھی مسترد،ایران کو کوئی رعایت نہیں دیں گے، وہ جانتے ہیں جلد کیا ہونے والا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

    عالمی ادارہ صحت نے ایبولا وائرس پھیلاؤ کو عالمی ہنگامی صورتحال قرار دیدیا

    کراچی میں 82 منزلہ 941 فٹ بلند ” برج قائد“ تعمیر کرنیکا فیصلہ

    متحدہ عرب امارات کے جوہری بجلی گھر پر ڈرون حملہ، پاکستان کی شدید مذمت

    بلاگ

    ایبولا الرٹ! نایاب وائرس کی سرحد پار یلغار، دنیا ایک نئے امتحان کے دہانے پر

    ہم وطن سے محبت۔۔۔۔۔کیوں نہ کریں۔

    ”اے ڈی سی آر کی سپیڈ منی، کتے مارنے کی کمائی اور بے بس عدلیہ “۔جھاڑو سے پیسے اکٹھا کرتا ستھرا پنجاب! ملک محمد سلمان کا کالم

    ”کتوں کا عالم ارواح میں اللہ سے شکوہ“ ملک محمد سلمان کا کالم

    مکالمے کا فقدان

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.