Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک نے سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے لیے نیا "سپر ایجنٹ” متعارف کرا دیا

      ریڈ جائنٹ ستاروں کی ہولناک تباہی سے بچ جانے والے تین انوکھے سیارے دریافت

      روبوٹ کتوں کو سیر کروائیں، ہزاروں کمائیں: مستقبل کی انوکھی نوکری

      اے یو اسمال فائنانس اور وجئے سیلس پر بڑا سائبر حملہ، کروڑوں صارفین کا ڈیٹا خطرے میں

      پاکستان کا ایک اور اعزاز "NUST” کے 45 محققین دنیا کے ممتاز ترین سائنس دانوں کی فہرست میں شامل

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پنجاب پولیس تبادلوں کا طوفان ؟ افسران کی کرسیوں کے پائے چرچرانے لگے

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور (رپورٹ : اسد مرزا )پنجاب میں پولیس افسران کی کرسیوں کے پائے ایک بار پھر چرچرانے لگے ہیں۔ سنٹرل پولیس آفس پنجاب کی راہداریوں میں تبادلوں کی سرگوشیاں کسی خفیہ وائرلیس پیغام کی طرح گردش کر رہی ہیں، اور افسران اپنی وردیوں سے زیادہ فائلوں کو استری کر رہے ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق، پنجاب پولیس کے دو اعلی  افسران، جو آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے بہت قریب سمجھے جاتے ہیں، محکمے میں رواں ماہ  اعلیٰ سطحی تبادلوں کی تجویز دے چکے ہیں۔ کیونکہ ماتحت افسران میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ اگرچہ پنجاب پولیس میں بے چینی کوئی نئی چیز نہیں، لیکن جب یہ بے چینی سفارشوں کے ساتھ آئے تو تبادلہ بن جاتی ہے۔

    تبادلوں کی ابتدا راولپنڈی ڈویژن سے ہونے جا رہی ہے، لیکن یہاں معاملہ ذرا نازک ہے۔ یہ وہی راولپنڈی ہے جہاں بعض افسران اتنے مضبوط سمجھے جاتے ہیں کہ ان کی کرسی پر برا وقت بھی دبے پاؤں آتا ہے۔سی پی او آفس کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا ہے کہ راولپنڈی ڈویژن کے پولیس افسران کو تبدیل کرنا ایسا ہی ہے جیسے مری میں زمین خریدنے کی کوشش کرنا، ممکن تو ہے مگر دعاؤں اور تعلقات کے ساتھ۔

    پنجاب کے حال ہی میں پروموشن پانے والے ایس پی سطح کے (PSP) افسران، جنہیں اب تک کسی ضلع کا ڈی پی او نہیں بنایا گیا، خاصے فکرمند ہیں۔ ان کا گلہ ہے کہ ان کے DMG گروپ کے جونئیر ساتھی عرصہ درارپہلے ڈپٹی کمشنر بن چکے ہیں، جبکہ وہ اب بھی سی وی اپڈیٹ کررہے ہیں اور نگاہیں سی پی او آفس کے دروازے پر جمائے بیٹھے ہیں۔ نہ جانے کس دن کس کو اعلیٰ کارکردگی پر تبدیل کیا جائے گا اور کون عوامی مفاد میں قربانی دے گا!

    ایک ناراض ایس پی نے موبائل اسکرین پر وٹس ایپ گروپ دکھاتے ہوئے کہایار! DMG والے تو آٹھ گھنٹے کی کلاس کے بعد ڈی سی بن جاتے ہیں، ہم توکئی سال بعد بھی ایس پی ہی ہیں  یہ ناانصافی نہیں، یہ روایت ہے شہرت بمقابلہ سروس ریکارڈ۔۔۔

    خبر ہے کہ سنٹرل پولیس آفس پنجاب کی نئی حکمت عملی کے تحت، وہ افسران جنہوں نے کسی بھی ضلع میں دو سال بطور ایس پی انوسٹی گیشن خدمات سرانجام دی ہیں، اور جن کی شہرت مثبت ہے، انہیں چھوٹے اضلاع میں ڈی پی او تعینات کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

    یہاں مثبت شہرت کی تعریف بھی قابلِ غور ہے، کیونکہ بعض اضلاع میں عوام اور افسر کی رائے میں فرق پانچ درخواستوں جتنا ہوتا ہے ۔تبصرے بھی تبادلے کے ساتھ آتے ہیں پنجاب پولیس کے ایک ریٹائرڈ بزرگ افسر، جو اب زیادہ تر اپنا وقت سیاسی ٹاک شوز دیکھنے میں گزارتے ہیں، تبادلوں کی اس مہم پر  اپنےطنزیہ  ریمارکس میں یہ کہہ کر کوزے میں سمندر بند کردیا ہے کہ  پنجاب پولیس میں تبادلے گنے چنے اصولوں کے تحت ہوتے ہیں۔ پہلا اصول: گنا جائے گا، دوسرا اصول: چُنا وہی جائے گا جو گنوانے والا ہو

    آخر میں…پولیس افسران کی  باہمی گفتگو میں  سب سے زیادہ استعمال ہونے والا جملہ ہے کہ “کچھ نہیں ہو رہا، لیکن کچھ ہونے والا ہے۔“

    Related Posts

    خیبر پختونخوا پولیس میں اہم تبادلے

    پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں کمی

    فیلڈ مارشل سے چینی وزیر کی ملاقات، سٹریٹجک شراکت داری مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ

    مقبول خبریں

    بگ بی اور ان کے پرستاروں میں بلٹ پروف شیشے کی دیوار حائل،1982 سے جاری روایت کیا قائم رہ سکے گی?

    خیبر پختونخوا پولیس میں اہم تبادلے

    پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں کمی

    فیلڈ مارشل سے چینی وزیر کی ملاقات، سٹریٹجک شراکت داری مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ

    فیلڈمارشل سے کھلی شکایت: "ترجمانوں کو زبان سکھائی جاتی ہے، معاملہ آرمی چیف کے سامنے اٹھاؤں گا”مولانا فضل الرحمان

    بلاگ

    مذہبی اصولوں کے دعوے سے سیاسی مفاہمت تک

    مسٹر پتلو کی شادی یا عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کا تماشا؟

    ’’گزرے کل سے آگے ماضی کے افسوس سے نکل کر حال کو جینے اور مستقبل کے خوف سے آزاد ہونے کا نام زندگی’’

    درگاہ حضرت سچل سرمستؒ

     فصلی بٹیروں سے بچیے!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.