لاہور (رپورٹ :اسد مرزا)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں ترقیاتی کاموں میں شفافیت اور کرپٹ عناصر کے خلاف شکنجہ کسنے کے عزم کا اظہار کیا ۔ وزیر اعلی پنجاب نے وزیر اعظم میں محمد نواز شریف کے مشورہ پر عمل کرتے ہوئے وزیر اعلی انسپکشن ٹیم(CMIT) کو ناصرف دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے بلکہ اس ٹیم میں تبدیلیاں کر کے اچھی شہرت کے حامل سنئیر افسران کو تعینات کیا جائیگا ۔اس سے قبل وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے احکامات پر مختلف محکموں میں کرپشن اور دیگر امور پرہونے والی انکوائریاں اسی شعبہ کے سنئیر افسران کرائی جاتی جو اصل حقائق کو چھپا لیتے جس سے ماتحت گنہگار افسران بچ جاتے لیکن اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جب حقائق سامنے آتے تو حکومت کی سبکی ہوتی لیکن وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے تہیہ کر لیا ہے کہ وہ پنجاب میں کرپٹ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کر کے پنجاب کو کرپشن سے پاک صوبہ بنائیگی ۔اس بارے پنجاب میںکرپشن میںملوث افسران میں ہلچل مچ گئی ہے۔