تہران :ایران کی فری مارکیٹ (آزاد منڈی) میں امریکی ڈالر کی قیمت نے آج ایک اور تاریخی ریکارڈ قائم کر لیا ہے اور ملک کی تاریخ میں پہلی بار ایک ڈالر 2 لاکھ 80 ہزار تومان کی حد عبور کر گیا ہے۔
گذشتہ تین ماہ کے دوران ایرانی ریال کی قدر میں مسلسل کمی دیکھی گئی ہے، جس کی بڑی وجہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ایران پر امریکہ کے مسلسل اقتصادی دباؤ کو قرار دیا جا رہا ہے۔
ستمبر 2026 میں پہلی بار ڈالر کی قیمت 2 لاکھ تومان سے تجاوز کر گئی تھی، جس کے بعد اِسی ماہ اس میں مزید اضافہ ہوا اور یہ 2 لاکھ 37 ہزار تومان کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی۔ اکتوبر 2026 میں ڈالر نے ایک اور ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 2 لاکھ 72 ہزار تومان کی سطح کو چھو لیا تھا۔
اور آج پہلی مرتبہ امریکی ڈالر کی قیمت 2 لاکھ 80 ہزار تومان ہو گئی، جو ایرانی کرنسی کی مسلسل گرتی ہوئی قدر کی عکاسی کرتی ہے۔
دوسری جانب امریکی وزیرِ خزانہ، جو ایران کے خلاف ’اقتصادی تنہائی‘ کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، نے ایرانی معیشت کو ’ڈوبتی ہوئی معیشت‘ قرار دیا ہے۔
امریکی پابندیاں، تاریخ میں پہلی بار ایک ڈالر 2 لاکھ 80 ہزار تومان کی حد عبور کرگیا


