سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب کی یہ خوش قسمتی ہے کہ اس کی وزیراعلیٰ مریم نواز ہیں، جس وزیراعلیٰ کو عوام کی دوائی، ہسپتالوں، بسوں، سکیورٹی، تعلیم، صاف پانی اور گھروں کی فکر ہو، اسے ’سپر سی ایم‘ نہ کہیں تو اور کیا کہیں، مریم نواز کی محنت اور ترقیاتی منصوبوں کو پہلے کراس کریں اور اگر کراس نہیں ہوتا تو برداشت کریں۔
راولپنڈی: سینئر صوبائی وزیر مریم اور نگزیب کا سوشل میڈیا یوتھ کنونشن سے خطاب https://t.co/Wy7amiA0nb
— PMLN (@pmln_org) November 23, 2026
راولپنڈی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران مریم اورنگزیب نے شرکاء سے سوالات کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں اور عوام کی اتنی بڑی تعداد کی آواز رائیونڈ اور لاہور تک جانی چاہیے، عوام کی مفت دوائی، گھروں، ہسپتالوں، اسکولوں، صفائی، سیوریج، ڈرینیج، صاف پینے کے پانی اور صاف ہوا کی فکر کس کو ہے؟ ان سوالات پر پنڈال سے مریم نواز کے حق میں نعرے بلند ہوئے۔سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ چاہے کینسر ہسپتال ہو، کارڈیالوجی ہو یا اسٹروک پروگرام، حنیف عباسی کے مطابق ایک ٹرانسپلانٹ پر 60 لاکھ روپے خرچ آتا ہے جب کہ مریم نواز شریف کہتی ہیں کہ اگر انہیں پنجاب کی عوام کے لیے آسمان سے تارے توڑ کر بھی لانے پڑیں تو وہ لے آئیں گی، جس وزیراعلیٰ کو مفت دوائی، گھروں، ہسپتالوں، بسوں، سفر، اسکولوں، بچوں کی اسکالرشپ، ہاتھوں میں لیپ ٹاپ، صاف پانی اور سیکیورٹی کی فکر ہو، اسے سپر سی ایم نہیں کہیں گے تو کیا کہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہاں نواز شریف کے وہ سپاہی بیٹھے ہیں جنہوں نے جیلیں کاٹیں اور سزائیں بھگتیں، سزائے موت کہنا بڑا آسان ہے لیکن جب سنائی جاتی ہے اور جس کو سنائی جاتی ہے وہ دلیر حنیف عباسی جیسا ہونا چاہیے، جو دلیر شیر ہیں اور جن کی دلیری، خدمت اور وفاداری کی گواہی اللہ تعالیٰ دے رہا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ٹرکوں اور بسوں کے پیچھے لکھی باتوں میں بڑی عقلمندی ہوتی ہے، انہی بسوں کے پیچھے لکھا ہوتا ہے ’حسد نہ کر، محنت کر‘ اور انہی بسوں کے پیچھے یہ بھی لکھا ہوتا ہے کہ ’یا کراس کر یا برداشت کر‘، مریم نواز شریف کی محنت، ترقی کے منصوبوں، ہسپتالوں، گرین بسوں، اسکولوں، اپنا گھر اپنا چھت پراجیکٹ اور پورے پنجاب کے منصوبوں کو پہلے کراس کریں اور اگر کراس نہیں ہوتا تو برداشت کریں۔خاتون کا اصل نام جوزلن ہے تاہم شادی کے بعد انہیں زویا کے نام سے پکارا جانے لگا۔ ’خاتون دبئی سے پاکستان آئی تھیں اور اس سے قبل قریباً ایک سال ہانگ کانگ جبکہ دو سال متحدہ عرب امارات میں مقیم رہیں۔‘
ان کے مطابق ’فلپائنی خاتون نے بتایا کہ ان کا سوشل میڈیا پر اس شخص سے رابطہ قائم ہوا تھا جس کے بعد انہوں نے پاکستان آ کر ان سے شادی کی اور 10 ماہ سے اسی شخص کے ساتھ گھر پر مقیم تھیں۔‘
پولیس نے خاتون کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا جہاں مجسٹریٹ کو دی گئی درخواست میں خاتون نے شیلٹر ہوم بھیجے جانے کی التجا کی۔ عدالت نے خاتون کو دارالامان بہاولپور منتقل کرنے کا فیصلہ کیا جہاں انہیں محفوظ رہائش فراہم کی گئی۔


