اسلام آباد :بجلی صارفین کے لیے بری خبر؛ اکتوبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 2 روپے 88 پیسے مہنگی ہونے کا امکان، 29 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
سی پی پی اے نے ایف پی اے کی مد میں قیمت بڑھانے کی درخواست دائر کر دی، نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت مقرر کر دی،سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت 26 نومبر کو مقرر کی گئی، سماعت میں اضافے کی منظوری پر آئندہ ماہ بلوں میں اضافی قیمت وصول کی جائیگی،ماہ اکتوبر میں استعمال شدہ یونٹس کے مطابق اضافی قیمت وصول کی جائے گی،ماہ اکتوبر کے استعمال شدہ یونٹس پر اربوں روپے اضافی ادا کرنا ہوں گے۔


