لاہور:لاہور میں شہری سے ایک لاکھ روپے رشوت طلب کرنے کے الزام میں دو پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ملزمان نے کھلونا پستول کے سامان کو آتش بازی کا مواد قرار دے کر شہری کو ہراساں کیا اور اس سے رقم طلب کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق گرفتار اہلکاروں کی شناخت خرم شہزاد اور راشد وسیم کے نام سے ہوئی ہے۔ خرم شہزاد پنجاب کانسٹیبلری جبکہ راشد وسیم چوکی راجہ مارکیٹ میں تعینات تھا۔
دونوں اہلکاروں کے خلاف تھانہ راوی روڈ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور انہیں حوالات میں بند کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
’’یہ کھلونے نہیں آتش بازی ہے، لاکھ روپے رشوت دو’’ 2 پولیس اہلکارحوالات میں بند

