لاہور: پنجاب کے نجی میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس (MBBS) کے داخلوں کے لیے پہلی سلیکشن لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق داخلوں کے لیے کم سے کم میرٹ 75.1354 فیصد رہا۔
تفصیلات کے مطابق نجی میڈیکل کالجوں میں سب سے زیادہ میرٹ العلیم میڈیکل کالج لاہور کا 91.6051 فیصد رہا، جبکہ سب سے کم میرٹ سہارا میڈیکل کالج نارووال کا 75.1354 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
دیگر نجی میڈیکل کالجز کا میرٹ
-
شالامار میڈیکل کالج لاہور: 91.4768%
-
شریف میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج: 90.0909%
-
ایف ایم ایچ کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری لاہور: 89.725%
-
لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج: 88.6528%
-
اختر سعید میڈیکل کالج راولپنڈی: 87.1167%
-
اختر سعید میڈیکل کالج لاہور: 87.0404%
-
راشد لطیف میڈیکل کالج لاہور: 86.2028%
-
یونیورسٹی کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری لاہور: 83.9361%
-
رہبر میڈیکل کالج لاہور: 83.75%
-
وطیم میڈیکل کالج راولپنڈی: 83.5364%
-
عزیز فاطمہ میڈیکل کالج فیصل آباد: 83.50%
-
سینٹرل پارک میڈیکل کالج لاہور: 82.5091%
-
ابو عمارہ میڈیکل اینڈ ڈینٹسٹری کالج لاہور: 82.1639%
-
ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج: 81.5101%
-
آر ایل کے یو میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور: 81.4972%
-
ایوسینا میڈیکل کالج لاہور: 81.4389%
-
سیالکوٹ میڈیکل کالج: 81.425%
-
کانٹی نینٹل میڈیکل کالج لاہور: 81.1667%
-
بختاور امین میڈیکل کالج ملتان: 80.9091%
-
عذرا ناہید میڈیکل کالج لاہور: 80.2222%
-
پاک ریڈ کریسنٹ میڈیکل کالج: 79.0778%
-
یونیورسٹی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج فیصل آباد: 78.8722%
-
انڈیپنڈنٹ میڈیکل کالج فیصل آباد: 77.6167%
-
اسلام میڈیکل کالج سیالکوٹ: 77.5861%
-
ابواء میڈیکل کالج فیصل آباد: 77.0253%
-
آر وائی کے میڈیکل کالج رحیم یار خان: 76.9737%
-
آمنہ عنایت میڈیکل کالج شیخوپورہ: 76.3212%
-
ایم اسلام میڈیکل کالج گوجرانوالہ: 76.25%
-
نیازی میڈیکل کالج سرگودھا: 75.8833%
-
کوئینز میڈیکل کالج قصور: 75.8131%
-
شاہدہ اسلام میڈیکل کالج لودھراں: 75.7917%
-
رائے میڈیکل کالج سرگودھا: 75.6091%
-
سہارا میڈیکل کالج نارووال: 75.1354%

