حیدرآباد (ویب ڈیسک)
معروف تیلگو اداکار اور سپر ہیرو فلم ’ہنومان‘ سے شہرت پانے والے تیجا سجا نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرتے ہوئے منگنی کر لی ہے، جس کی پُروقار تقریب میں ساؤتھ فلم انڈسٹری کے نامور ستاروں نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تیجا سجا کی منگنی کی یہ تقریب انتہائی نجی اور روایتی انداز میں منعقد کی گئی، جس میں قریبی رشتہ داروں کے علاوہ تیلگو سینما کی صفِ اول کی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں میگا اسٹار چرنجیوی اور معروف اداکار روی تیجا کی خصوصی آمد خاص توجہ کا مرکز بنی رہی، جنہوں نے نئے جوڑے کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
سوشل میڈیا پر اس تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جن میں تیجا سجا روایتی لباس میں ملبوس انتہائی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے اداکار کو زندگی کے اس نئے مرحلے پر مبارکباد دینے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
واضح رہے کہ تیجا سجا نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ کیا تھا اور رواں برس ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ’ہنومان‘ کے ذریعے پین انڈیا سطح پر غیر معمولی مقبولیت حاصل کی۔


