ملتان (رپورٹ: ملک جابر عباس سے)
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلع ملتان میں صفائی آپریشن مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ ستھرا پنجاب ایجنسی کی جانب سے ضلع بھر میں بھرپور روڈ واشنگ اور آپریشن کلین اپ کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ شہر کی اہم شاہراہوں کو واٹر باؤزرز اور مکینیکل سوئیپرز کے ذریعے دھونے کا عمل بھی تیز کر دیا گیا ہے۔صفائی مہم کے تحت بازاروں اور رہائشی علاقوں میں نئے کنٹینرز اور کوڑا دانوں کی فراہمی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ ضلع بھر میں خالی پلاٹوں کی صفائی کے لیے 51 ٹریکٹر لوڈرز اور 143 ٹریکٹر ٹرالیاں فیلڈ میں متحرک ہیں، جبکہ پلاٹوں سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کے لیے خصوصی مشینری بھی سرگرم عمل ہے۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے کہا ہے کہ خالی پلاٹوں میں کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں اور پلاٹ مالکان کو صفائی یقینی بنانے کی سخت ہدایت جاری کی گئی ہے، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کو نوٹسز بھی جاری کیے جا رہے ہیں۔ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے صفائی آپریشن کے تحت ‘زیرو ٹالرنس’ پالیسی اپنائی گئی ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

