واشنگٹن / فلوریڈا:برطانوی شاہی خاندان کے سابق رکن پرنس ہیری کی اہلیہ اور ڈچس آف سسیکس میگن مارکل کے 82 سالہ والد تھامس مارکل کو امریکی فیڈرل ایجنٹس نے فلوریڈا میں گرفتار کر لیا ہے۔
تھامس مارکل پر بچوں سے جنسی زیادتی کے مواد (CSAM) اور نازیبا پورن تصاویر رکھنے کے سنگین وفاقی الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
امریکی وزارتِ انصاف اور ایف بی آئی (FBI) کے مطابق، یہ کارروائی ایک طویل اور بین الاقوامی تحقیقات کا نتیجہ ہے جن میں امریکہ، فلپائن اور میکسیکو سمیت متعدد دائرہ اختیار کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں شامل تھیں۔
تفتیش کاروں نے کیلیفورنیا اور میکسیکو میں واقع اسٹوریج یونٹس کی تلاشی کے دوران تقریباً 78 اشیاء بشمول فلم نیگیٹوز، سلائیڈز اور کتابیں ضبط کیں۔تفتیش کے دوران تھامس مارکل کی کمسن لڑکیوں کے ساتھ نازیبا تصاویر برآمد ہوئی ہیں۔
تھامس مارکل، جو طویل عرصے سے اپنی بیٹی میگن مارکل سے الگ تھلگ زندگی گذار رہے ہیں، کو ابتدائی پیشی کے بعد الیکٹرانک مانیٹرنگ کے ساتھ ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ عدالت نے ان پر کمسن بچوں سے کسی بھی قسم کے رابطے پر سخت پابندی عائد کر دی ہے۔
اگر تھامس مارکل پر عائد کردہ یہ الزامات ثابت ہو جاتے ہیں تو انہیں کم از کم 20 سال تک کی قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے
بچوں کے پورن مواد رکھنے کا الزام ،میگھن مارکل کے 82 سالہ والد تھامس مارکل امریکا میں گرفتار!

