راولپنڈی میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے گوجر خان سے منتخب ایم پی اے جاوید کوثر کو انسدادِ دہشت گردی عدالت (ATC) کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایم پی اے جاوید کوثر جی ایچ کیو حملہ کیس کے سلسلے میں عدالت میں پیشی کے لیے آئے تھے، جہاں صبح سے موجود پولیس کی بھاری نفری نے انہیں عدالت کے باہر سے حراست میں لے لیا۔ اس کارروائی کے دوران ایم پی اے کے ساتھ موجود دو پی ٹی آئی کارکنوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، جس کے بعد تمام گرفتار افراد کو تھانہ سول لائن منتقل کر دیا گیا ہے۔

