Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      واٹس ایپ صارفین کیلئے جادو کا چراغ بن گیا، بڑی سہولت متعارف

      چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک نے سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے لیے نیا "سپر ایجنٹ” متعارف کرا دیا

      ریڈ جائنٹ ستاروں کی ہولناک تباہی سے بچ جانے والے تین انوکھے سیارے دریافت

      روبوٹ کتوں کو سیر کروائیں، ہزاروں کمائیں: مستقبل کی انوکھی نوکری

      اے یو اسمال فائنانس اور وجئے سیلس پر بڑا سائبر حملہ، کروڑوں صارفین کا ڈیٹا خطرے میں

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے 3 کھلاڑی نامزد، پاکستانی کرکٹر کون?

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لندن :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اکتوبر 2026 کے مینز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے پاکستان کے عرافات منہاس سمیت 3 کھلاڑیوں کو نامزد کر دیا ہے جب کہ نامزد کھلاڑیوں میں جنوبی افریقا کے مارکو یانسن اور ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ بھی شامل ہیں۔
    آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق تینوں کھلاڑیوں نے اکتوبر میں بیٹنگ اور بولنگ کے شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
    پاکستان کے آل راؤنڈر عرافات منہاس نے انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف ہوم ون ڈے ٹرائی سیریز میں شاندار کھیل پیش کیا۔ انہوں نے 5 میچز میں 29.80 کی اوسط اور 119.20 کے اسٹرائیک ریٹ سے 149 رنز بنائے جب کہ 23.22 کی اوسط سے 9 وکٹیں حاصل کیں۔

    Breathtaking white-ball displays for India, Australia, and Bangladesh in October 2026 rewarded with the ICC Women’s Player of the Month nominations ✨

    Read more ➡️ https://t.co/Lu05znK5fM https://t.co/zoROrt7OXy

    — ICC (@ICC) November 5, 2026


    عرافات منہاس نے انگلینڈ کے خلاف اہم میچ میں 59 رنز بنانے کے بعد 40 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں، جو پاکستان کی جانب سے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے کرکٹ میں دوسری بہترین بولنگ کارکردگی ہے۔
    وں نے سری لنکا کے خلاف ٹرائی سیریز کے فائنل میں بھی جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 31 گیندوں پر 61 رنز بنائے اور پاکستان کو 326 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں مدد دی جب کہ ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی پر انہیں پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔
    جنوبی افریقا کے آل راؤنڈر مارکو یانسن نے آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں اہم کردار ادا کیا، جس میں جنوبی افریقا نے 1-2 سے کامیابی حاصل کی۔
    مارکو یانسن نے دوسرے ٹیسٹ میں 85 رنز بنانے کے ساتھ 6 وکٹیں حاصل کیں، جس کی بدولت جنوبی افریقا نے اننگز اور 31 رنز سے کامیابی حاصل کی جب کہ سیریز کے فیصلہ کن تیسرے ٹیسٹ میں بھی انہوں نے نصف سنچری اسکور کی اور 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی مسلسل عمدہ کارکردگی کے نتیجے میں وہ آئی سی سی ٹیسٹ آل راؤنڈر رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر بھی پہنچ گئے۔
    ویسٹ انڈیز کے کپتان شائی ہوپ نے بھی اکتوبر میں بھارت کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز میں بیٹنگ کے ذریعے نمایاں کارکردگی دکھائی۔
    انہوں نے نیو چندی گڑھ میں تیسرے ون ڈے میں ناقابلِ شکست 162 رنز بنائے اور ویسٹ انڈیز کو 352 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں مدد دی، یہ ون ڈے کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کا سب سے بڑا کامیاب ہدف کا تعاقب تھا۔
    شائی ہوپ نے بھارت کے خلاف 5 میچز کی ٹی 20 سیریز میں بھی عمدہ بیٹنگ جاری رکھی اور 2 سنچریاں اسکور کیں۔ چوتھے ٹی 20 میچ میں انہوں نے صرف 50 گیندوں پر ناقابلِ شکست 102 رنز بنائے۔ انہوں نے ٹی 20 سیریز میں 190.51 کے اسٹرائیک ریٹ سے مجموعی طور پر 261 رنز اسکور کیے۔

    Related Posts

    امریکاکی تاریخ میں پہلی بار 100 سے زائد ڈیموکریٹ خواتین ایوان نمائندگان پہنچ گئیں

    ڈنمارک میں بھی طلبا سڑکوں پر، پارلیمنٹ تک احتجاجی مارچ

    پاکستان تحریک انصاف کا ایم پی اے گرفتار

    مقبول خبریں

    امریکاکی تاریخ میں پہلی بار 100 سے زائد ڈیموکریٹ خواتین ایوان نمائندگان پہنچ گئیں

    ڈنمارک میں بھی طلبا سڑکوں پر، پارلیمنٹ تک احتجاجی مارچ

    آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے 3 کھلاڑی نامزد، پاکستانی کرکٹر کون?

    پاکستان تحریک انصاف کا ایم پی اے گرفتار

    ’’پولیس کی دنیا کے تین دلچسپ منظرنامے، انسانی ہمدردی، جھپیاں پپیاں اور اہم عہدے کی جنگ’’

    بلاگ

    ’’پولیس کی دنیا کے تین دلچسپ منظرنامے، انسانی ہمدردی، جھپیاں پپیاں اور اہم عہدے کی جنگ’’

    پیلو وینس کا جسرا خاندان؛ علم و طب کے میدان میں 27 ڈاکٹرز کی روشن مثال

    ’’عمران خان کی نئی ڈائریکشن’’ میاں حبیب کاکالم

    محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی؛ ایک مزدور کے بیٹے نے ڈاکٹر بن کر تاریخ رقم کر دی

    پی کے کلانی: غربت سے جدوجہد تک، ہنر، خودداری اور عزم کی ایک ناقابلِ فراموش داستان

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.