Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک نے سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے لیے نیا "سپر ایجنٹ” متعارف کرا دیا

      ریڈ جائنٹ ستاروں کی ہولناک تباہی سے بچ جانے والے تین انوکھے سیارے دریافت

      روبوٹ کتوں کو سیر کروائیں، ہزاروں کمائیں: مستقبل کی انوکھی نوکری

      اے یو اسمال فائنانس اور وجئے سیلس پر بڑا سائبر حملہ، کروڑوں صارفین کا ڈیٹا خطرے میں

      پاکستان کا ایک اور اعزاز "NUST” کے 45 محققین دنیا کے ممتاز ترین سائنس دانوں کی فہرست میں شامل

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    امریکی مڈٹرم انتخابات: ڈیموکریٹس نے ایوانِ نمائندگان کا کنٹرول حاصل کر لیا، ٹرمپ کو بڑا دھچکا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن: امریکہ میں ہونے والے وائٹ ہاؤس کے وسط مدتی (مڈٹرم) انتخابات کے حتمی اور ابتدائی نتائج نے امریکی سیاسی منظرنامے کو یکسر بدل دیا ہے۔ تازہ ترین انتخابی نتائج کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی نے ایوانِ نمائندگان میں مطلوبہ اکثریت حاصل کر کے کامیابی اپنے نام کر لی ہے، جو موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی جماعت کے لیے ایک بڑا سیاسی دھچکا ہے۔

     

    امریکہ کی کانگریس کے اس انتخاب میں ایوانِ نمائندگان کی تمام 435 نشستوں پر مقابلے ہوئے۔ اکثریت حاصل کرنے کے لیے کسی بھی جماعت کو کم از کم 218 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔ ریپبلکن پارٹی، جو اب تک اس ایوان میں معمولی برتری کے ساتھ قابض تھی، ووٹرز کی جانب سے مہنگائی، روزمرہ کے اخراجات میں اضافے اور دیگر ملکی پالیسیوں پر عدم اطمینان کے باعث اپنی نشستیں کاٹنے سے نہ بچ سکی۔ ڈیموکریٹس نے حکمت عملی کے تحت کئی اہم نشستوں پر کامیابی سمیٹی اور کچھ اہم ریاستوں میں ریپبلکنز سے سیٹیں چھین لیں۔

    امریکی سینیٹ کے ابتدائی نتائج کے مطابق سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی 12 نشستوں پر برتری کے بعد تعداد 46 ہوگئی جب کہ ریپبلکنز کو 6 نشستوں پر برتری حاصل ہوئی جس کے بعد سینیٹ میں ریپبلکنز ارکان کی تعداد 37 ہوگئی۔ 

    امریکی سینیٹ میں سادہ اکثریت کیلئے 100میں سے 51 نشستیں درکار ہیں۔

     

    یہ انتخابات صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے موجودہ دورِ اقتدار پر ایک اہم ریفرنڈم کی حیثیت رکھتے تھے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹس کی اکثریت آنے سے آنے والے دو سالوں میں صدر ٹرمپ کے لیے اپنے سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھانا، نئے بل منظور کروانا اور اہم بجتی فیصلوں پر عمل درآمد کرنا انتہائی دشوار ہو جائے گا۔ ماضی میں ٹرمپ یہ عندیہ بھی دے چکے ہیں کہ اگر کانگریس میں مخالف جماعت کی برتری ہوئی تو وہ اپنے صدارتی اختیارات (ویٹو پاور) کا کھل کر استعمال کریں گے۔

     

    اس انتخابی نتائج کے بعد واشنگٹن میں سیاسی رسہ کشی میں مزید شدت آنے کا امکان ہے۔ جہاں ایک طرف ڈیموکریٹک پارٹی اس کامیابی کے بعد ایوان میں قانون سازی اور حکومتی پالیسیوں کی کڑی نگرانی کرنے کی پوزیشن میں آ گئی ہے، وہیں ریپبلکنز کے لیے پالیسی سازی کے محاذ پر دفاعی حکمت عملی اپنانا مجبوری بن گیا ہے۔

    Related Posts

    سیالکوٹ: جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ جاری کرنے اور رشوت لینے والے دو ملازمین رنگے ہاتھوں گرفتار

    سوہدرہ: مہندی کی تقریب پر پولیس کا چھاپہ، دولہا اور معروف ڈانسر چاہت بلوچ فرار، 10 افراد گرفتار

    ملتان: ماں اور دو بیٹیوں کے ہولناک ق ت ل ، ملزم بیٹا گرفتار

    مقبول خبریں

    سیالکوٹ: جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ جاری کرنے اور رشوت لینے والے دو ملازمین رنگے ہاتھوں گرفتار

    سوہدرہ: مہندی کی تقریب پر پولیس کا چھاپہ، دولہا اور معروف ڈانسر چاہت بلوچ فرار، 10 افراد گرفتار

    ملتان: ماں اور دو بیٹیوں کے ہولناک ق ت ل ، ملزم بیٹا گرفتار

    امریکی وسط مدتی انتخابات : ٹرمپ کے چہیتے وویک راماسوامی کو شکست، ڈیموکریٹ ایمی ایکٹن نے اوہائیو کی گورنر شپ جیت لی

    امریکہ کا سعودی عرب میں سکیورٹی الرٹ دوبارہ جاری، غیر ہنگامی عملے کو ملک چھوڑنے کی ہدایت

    بلاگ

    محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی؛ ایک مزدور کے بیٹے نے ڈاکٹر بن کر تاریخ رقم کر دی

    پی کے کلانی: غربت سے جدوجہد تک، ہنر، خودداری اور عزم کی ایک ناقابلِ فراموش داستان

    مذہبی اصولوں کے دعوے سے سیاسی مفاہمت تک

    مسٹر پتلو کی شادی یا عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کا تماشا؟

    ’’گزرے کل سے آگے ماضی کے افسوس سے نکل کر حال کو جینے اور مستقبل کے خوف سے آزاد ہونے کا نام زندگی’’

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.