سکھر(رپورٽ نصير لاشار)
سکھر کے قریب خیرپور میں خوشیوں کی بہار، ایک ساتھ تین بیٹوں کی پیدائش خیرپور میں اللہ تعالیٰ کی خاص رحمت اور نعمت کا نزول، میر عارف حسین ٹالپر کے گھر ایک ہی وقت میں تین بیٹوں کی پیدائش۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے مبارک دن، 30 اکتوبر 2026 کو دوپہر 3:30 بجے ڈاکٹر کامران شاہانی کے سینٹر میں آپریشن کے ذریعے میر عارف حسین ٹالپر تین شہزادوں کے والد بن گئے۔ایک ساتھ تین بیٹوں کی پیدائش کی خبر سنتے ہی ٹالپر خاندان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ گھر میں جشن کا سماں ہے، خاندان، عزیز و اقارب اور دوست احباب کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے اور ہر جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔تین ننھے مہمانوں کی آمد پر میر عارف حسین ٹالپر نے اللہ رب العزت کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ رب پاک کی خاص نعمت اور کرم ہے۔ انہوں نے تینوں بچوں کی صحت، سلامتی اور روشن مستقبل کے لیے دوستوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

