خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے)
سیمینار برائے گندم کی کاشت 2026-27، پروگرام، پنجاب کسان کارڈ کے واجبات کی وصولی، سموگ کی روک تھام کے حوالے سے محکمہ زراعت توسیع خوشاب کے زیرِ اہتمام نورپور تھل میں آگاہی مہم اور کسان اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔
اجتماع میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) خوشاب جناب عبدالمجید خان، اسسٹنٹ کمشنر نورپور تھل محترمہ شازیہ رحمان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) نورپور تھل اور زراعت آفیسر رانا رضوان سمیت کسانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر کسانوں کو حکومتی زرعی اقدامات، گندم کی بروقت کاشت، کسان کارڈ کے واجبات کی ادائیگی اور سموگ کے تدارک کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔


