Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ریڈ جائنٹ ستاروں کی ہولناک تباہی سے بچ جانے والے تین انوکھے سیارے دریافت

      روبوٹ کتوں کو سیر کروائیں، ہزاروں کمائیں: مستقبل کی انوکھی نوکری

      اے یو اسمال فائنانس اور وجئے سیلس پر بڑا سائبر حملہ، کروڑوں صارفین کا ڈیٹا خطرے میں

      پاکستان کا ایک اور اعزاز "NUST” کے 45 محققین دنیا کے ممتاز ترین سائنس دانوں کی فہرست میں شامل

      ” اب کسی کو نوکری کی ضرورت نہیں رہے گی” — وائٹ ہاؤس سے ایلون مسک کا دنیا کو تاریخی پیغام

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سامارو میں فائر بریگیڈ کی مبینہ تاخیر اور شہریوں کی اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف

    سامارو مین روڈ کوٹ غلام محمد، ڈاکٹر لچھمن میگھواڑ مارکیٹ کے قریب کچرے کے ڈھیر سے اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے راجو مالہی کی ٹائر پنکچر کی کچی دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے باعث دکان کی چھت اور ٹائر سمیت دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ واقعے کے بعد شہریوں اور دکانداروں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا۔تفصیلات کے مطابق سامارو مین روڈ پر ڈاکٹر لچھمن میگھواڑ مارکیٹ کے قریب کچرے کے ڈھیر سے اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے قریب واقع راجو مالہی کی پنکچر کی دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔دکانداروں کے مطابق مذکورہ دکان گزشتہ چند روز سے بند تھی، جبکہ آگ لگنے سے دکان کی چھت، ٹائر اور دیگر سامان جل کر راکھ ہوگیا۔
    عینی شاہدین کے مطابق آگ لگنے کی وجہ آتش بازی کے پٹاخے بتائے جا رہے ہیں، تاہم آگ لگنے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی۔
    دکانداروں کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ عملے کو اطلاع دینے کے باوجود گاڑی تاخیر سے پہنچی، جس کے باعث شہریوں اور دکانداروں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھائی اور مزید نقصان سے بچاؤ ممکن بنایا۔
    شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دو روز کے دوران شہر میں آگ لگنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے، لیکن فائر بریگیڈ کی بروقت عدم دستیابی سوالیہ نشان بن گئی ہے۔
    شہریوں نے متعلقہ حکام سے فائر بریگیڈ کی کارکردگی کا نوٹس لینے اور ہنگامی حالات میں فوری رسپانس یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    Related Posts

    غیر قانونی فلیش لائٹس کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 50 سے زائد   برآمد

    مولانا فضل الرحمٰن کا اکوڑہ خٹک کا دورہ؛ خانوادۂ حقانیہ سے تعزیت اور اساتذہ سے ملاقاتیں

    سکھر ، مضر صحت گوشت کے خلاف انتظامیہ کا بڑا آپریشن

    مقبول خبریں

    مولانا فضل الرحمٰن کا اکوڑہ خٹک کا دورہ؛ خانوادۂ حقانیہ سے تعزیت اور اساتذہ سے ملاقاتیں

    میاں چنوں: خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر بلدیات ناصر شاہ کی مخدوم عارف زمان قریشی کے اہلِ خانہ سے تعزیت

    تین ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل: پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ لیگ ٹو: یو اے ای نے نیدرلینڈز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

    سیالکوٹ: ٹک ٹاکر کی مہندی تقریب میں بھگدڑ، 4 افراد جاں بحق ، 14 زخمی

    بلاگ

    مسٹر پتلو کی شادی یا عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کا تماشا؟

    ’’گزرے کل سے آگے ماضی کے افسوس سے نکل کر حال کو جینے اور مستقبل کے خوف سے آزاد ہونے کا نام زندگی’’

    درگاہ حضرت سچل سرمستؒ

     فصلی بٹیروں سے بچیے!

    ’’​پولیس افسر سے سوال کرنے کی سزا!’’ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.