سیالکوٹ (بیورو رپورٹ: سلیم احمد اعوان شیخو)
لاہور ہائی کورٹ نے اس سال سردیوں کی سالانہ تعطیلات کے شیڈول میں نمایاں ردوبدل کر دیا ہے۔ روایتی طور پر ہر سال موسم سرما کی عدالتی تعطیلات 24 دسمبر سے شروع ہو کر دو ہفتے تک جاری رہتی تھیں، جبکہ ماتحت عدلیہ میں یہ تعطیلات 24 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوتی تھیں۔ تاہم، اس بار ہائی کورٹ انتظامیہ کی جانب سے نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت تعطیلات کی تاریخِ آغاز کو آگے بڑھا دیا گیا ہےلاہور ہائی کورٹ (ججز): موسم سرما کی تعطیلات اب 28 دسمبر سے 9 جنوری تک ہوں گی۔ہائی کورٹ ملازمین اور ماتحت عدلیہ: ملازمین اور ماتحت عدلیہ کے لیے تعطیلات 28 دسمبر سے 4 جنوری تک جاری رہیں گی۔


