گوجرانوالہ میں ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے کا مرکزی ملزم سرفراز سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
سی سی ڈی ذرائع کے مطابق مدو خلیل روڈ پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار افراد نے اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی ہوا جبکہ تین فرار ہوگئے۔
سی سی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ملزم کی شناخت سرفراز کے نام سے ہوئی، جو اسپتال منتقل کرتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ذرائع کے مطابق سرفراز اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔
یہ بھی پڑھیں :
گوجرانوالہ ،موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ، مکلاوے پر جانیوالی دلہن ق ت ل،
سی سی ڈی حکام کے مطابق دلہن کے قتل کے بعد سرفراز کراچی فرار ہوگیا تھا اور بعد ازاں بلوچستان میں بھی روپوش ہونے کی کوشش کی۔ سی سی ڈی ٹیموں نے سندھ اور بلوچستان میں اس کا تعاقب کیا۔ ملزم کی واپسی پر مدو خلیل روڈ کے قریب اہلکاروں سے اس کا سامنا ہوگیا۔
سی سی ڈی نے الگ کارروائی میں ملزم کے ساتھی حمزہ کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ مقدمے میں نامزد ملزمہ عروب پہلے ہی گرفتار ہے۔
واضح رہے کہ 24 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں سمن آباد چونگی کے قریب سرفراز نے مبینہ طور پر کسی اور سے شادی کرنے پر دلہن صبا کو قتل کردیا تھا۔
گوجرانوالہ، ولیمے کے روز دلہن کو ق ت ل کرنیوالا ملزم سی سی ڈی مقابلے میں مارا گیا

