لاہور: کراچی کے بعد لاہور میں بھی بچوں کو پیسوں کا لالچ دے کر سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی ٹاسک دینے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے،پولیس کو بچوں کو سوشل میڈیا پر ٹاسکنگ کرنے والے اس گروہ بارے اس وقت پتہ چلا جب لاہور کے علاقے گڑھی شاہو کے رہائشی علی نامی شخص نے پولیس کو اطلاع دی شہری علی نے بتایا کے اسکے 14 سالہ بھتیجے اور 16 سالہ بھانجے نے آپس میں ایک غیر اخلاقی اور غیر فطری عمل کیا ہے ۔میرے بھتیجے اور بھانجے نے اس حرکت کی خود ہی وڈیو بنائی اور پھر خود ہی سوشل میڈیا پر وائرل کر دی وڈیو اتنی وائرل ہوئی کہ وہ اہلخانہ تک پہنچ گئی جسکے بعد فیملی کے بڑوں کے انہیں اس کام کرنے کی وجہ پوچھی تو بچوں نے بتایا کہ وہ سوشل میڈیا پر نامعلوم لوگوں کے ساتھ رابطے میں ہیں جو انہیں اس طرح کی غیر اخلاقی اور غلط حرکات کرنے کیلئے دباؤ ڈالتے ہیں اور پھر وڈیوز حاصل کرنے کے بعد انہیں کچھ پیسے بھی دیتے ہیں اور اسکے بعد پھر ان بچوں کو مزید ایسے کام کرنے کیلئے ڈراتے ہیں
ڈی آئی جی آپریشنز کے ترجمان کے مطابق ایک شخص نے شکایت کی کہ اس کے کم سن بھتیجے اور بھانجے کے غیر فطری فعل کی ویڈیو وائرل ہوئی جس پر انہیں تشویش ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ گڑھی شاہو پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم گرفتار کر لیا ہے، ویڈیو وائرل ہونے کے پیچھے دیگر عناصر کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کے ڈیجیٹل شواہد کے تجزیے اور مزید ملزمان کی نشاندہی کے لیے این سی سی آئی اے کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ بچوں کو جرم کا ٹاسک دے کر اسے چیلنج سمجھنے کا رجحان انتہائی تشویشناک ہے۔
’’خبردار ، اپنے بچوں پر کڑی نگاہ رکھیں’’ ،لاہور میں بچوں کو سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی ٹاسک دینے والے گروہ کا انکشاف ایک ملزم گرفتار!


