وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سینیٹ اجلاس میں جے یو آئی کو آڑے ہاتھوں لے لیا،کہا کل مولانا نےکہا کہ وہ ریاست پر تھوکتے ہیں، ان کے لیے ریاست اس دن تک ماں ہوتی ہے جب تک مال ملے، جب حکومت میں حصہ نہ ملے تو ریاست پر تھوک دو۔
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے محسن نقوی نےکہا کہ ہمارا دورہ ایران دفاعی معاہدے سے متعلق نہیں تھا،کل مولانا فضل الرحمان نے غلط کہا کہ ہم دفاعی معاہدے کے لیے ایران گئے تھے، موجودہ بحران سنبھالنے تہران گئے تھے، میں شوق سے نہیں جاتا، مجھے پی ایم نے ٹاسک دیا ہوا ہے جس وجہ سے جاتا ہوں۔وزیرداخلہ محسن نقوی کی سینٹ میں تقریر کے دوران شدید ہنگامہ آرائی جاری رہی۔محسن نقوی مولانا کی کل اسمبلی میں کی گئی تقریر کا جواب دینے آئے تھے۔ نقوی نے غصے میں کہا مولانا فضل الرحمن اوران کی پارٹی نے کل ریڈ لائن کراس کی ہے،آپ سب کو جواب ملے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے اوپر جے یو آئی کافی دن سے بحث کر رہی تھی، ذاتی طور پر مولانا فضل الرحمان کا احترام کرتا تھا،کل انہوں نے جب کہا کہ میں ریاست پر تھوکتا ہوں، انہوں نے احترام کی گنجائش نہیں چھوڑی،کچھ چیزیں کسی سیاستدان کو زیب نہیں دیتیں۔
محسن نقوی نےکہا کہ اب آپ کو ریاست سے نوکری اور پیسے نہیں ملنے۔ جے یوآئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ کے احتجاج پر محسن نقوی نے کہا کامران صاحب آپ کو سننا پڑےگا، انہوں نے اسلام کو کاروبار بنا رکھا ہے، یہ ہر اس چیز کے لیے اسلام کو استعمال کرتے جس میں ان کا ذاتی فائدہ ہو، یہی لوگ آکر کہتے تھےگورنر راج لگائیں ہماری جان چھڑائیں ۔
مولانا کے لیے ریاست اس دن تک ماں ہوتی ہے جب تک مال ملے،اب نوکری،پیسے نہیں ملنے، محسن نقوی

