مظفرآباد :آزاد کشمیر پولیس نے ایک کارروائی کے بعد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اکرم کو بازیاب کرا لیا ہے، جنھیں پولیس کے مطابق کالعدم جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کارکنوں نے مبینہ طور پر اغوا کر لیا تھا۔
راولاکوٹ پولیس کے ایک اہلکار کے مطابق جج کو بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ایک آپریشن کے دوران بازیاب کرایا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اکرم راولاکوٹ سے پلندری کے راستے مظفر آباد جا رہے تھے کہ راستے میں مبینہ طور پر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کارکنوں نے انھیں گاڑی سمیت اسلحے کے زور پر اغوا کر لیا۔
مقامی پولیس کے مطابق گاڑی میں جج کے ڈرائیور اور گن مین بھی موجود تھے۔
راولاکوٹ پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران کمیٹی کے کارکنوں نے ہسپتال کے باہر فائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔
آزاد کشمیرپولیس کا ایکشن، مغوی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بازیاب

