Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      خبردار ، PTA کا بڑا ایکشن: (Inactive SIMs) پر چلنے والے واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک ہونا شروع!

      یوٹیوب سے آمدنی کے حصول کے خواہشمند افراد کیلئے ایک اہم تبدیلی کی آزمائش

      ’’تیز ترین ، AIسے لیس’’ ،ایپل نے جدید ترین M6 چپ سے لیس نیا میک بک پرو ، آئی میک متعارف کرا دیا

      ’’ گاڑی کی بیٹری سے پورا گھر چلائیں’’ فورڈ کمپنی نے انقلابی الیکٹرک ٹرک ‘فاثم’ (Fathom) متعارف کرادیا

      نیدرلینڈ: مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال سے 25 ہزار سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سموگ سیزن میں کٹار بند روڈ غیر فعال: واسا کی کھدائی سے دھول مٹی کا طوفان، صنعتکار سراپا احتجاج، وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور :لاہور کے اہم صنعتی علاقے کٹار بند روڈ کی زبوں حالی اور واسا کی جانب سے جاری نامکمل ترقیاتی کاموں پر صنعتی برادری شدید سراپا احتجاج بن گئی ہے۔ کٹار بند روڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن کا ایک اہم اور ہنگامی اجلاس صدر ڈاکٹر وسیم سرور کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں صنعتی علاقے میں جاری مسائل اور سڑک کی عدم تعمیرہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا
    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر وسیم سرور نے کہا کہ واسا کی جانب سے چھ ماہ قبل سڑک کی کھدائی کی گئی تھی لیکن طویل عرصہ گزرنے کے باوجود سڑک کی تعمیر نو شروع نہیں کی جا سکی۔ اس صورتِ حال کے باعث علاقے میں مسلسل دھول اور مٹی کے طوفان اٹھ رہے ہیں، جس سے نہ صرف انڈسٹریل ایریا میں کاروبار شدید متاثر اور تباہ ہو چکے ہیں بلکہ علاقے کے ماحول میں آلودگی کی شرح میں بیحد اضافہ ہو چکا ہے۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/10/drt.mp4

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک طرف پنجاب حکومت سموگ کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا دعویٰ کر رہی ہے، لیکن دوسری جانب سموگ سیزن کی آمد کے باوجود اتنی اہم صنعتی سڑک کی تعمیر شروع نہ ہونا انتظامی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے اور یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے۔ خشک مٹی اور دھول کی وجہ سے سموگ کے ماحول میں مزید بدترین اضافہ ہو رہا ہے جس سے حکومت کے انقلابی اقدامات کا اثر زائل ہونے کا خدشہ پیدا ہو چکا ہے۔
    اجلاس میں موجود صنعتکاروں نے متفقہ طور پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ کٹار بند روڈ کی فوری تعمیر کا نوٹس لیں اور واسا سمیت ذمہ دار اداروں کو ہنگامی بنیادوں پر کام مکمل کرنے کی ہدایات جاری کریں تاکہ صنعتکاروں کا معاشی نقصان بچے اور سموگ کے خطرات کو کم کیا جا سکے۔

    Related Posts

    پٹرول ، ڈیزل کی قیمتیں پھر بڑھا دی گئیں

    اکثریت نہ ملنے پر نیتن یاہوطیش میں آگئے، دھاندلی کا الزام لگادیا

    "ایران سے ایل پی جی کی ترسیل بحال، قیمت میں مزید کمی کا امکان”

    مقبول خبریں

    پٹرول ، ڈیزل کی قیمتیں پھر بڑھا دی گئیں

    سموگ سیزن میں کٹار بند روڈ غیر فعال: واسا کی کھدائی سے دھول مٹی کا طوفان، صنعتکار سراپا احتجاج، وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ

    اکثریت نہ ملنے پر نیتن یاہوطیش میں آگئے، دھاندلی کا الزام لگادیا

    "ایران سے ایل پی جی کی ترسیل بحال، قیمت میں مزید کمی کا امکان”

    سرینگر/بلغراد: سربیا میں اسرائیلی سفارت خانے پر چاقو سے حملہ، نابالغ حملہ آور جوابی کارروائی میں ہلاک

    بلاگ

    ’’گزرے کل سے آگے ماضی کے افسوس سے نکل کر حال کو جینے اور مستقبل کے خوف سے آزاد ہونے کا نام زندگی’’

    درگاہ حضرت سچل سرمستؒ

     فصلی بٹیروں سے بچیے!

    ’’​پولیس افسر سے سوال کرنے کی سزا!’’ میاں حبیب کا کالم

    ضلع سانگھڑ میں امن و امان کی ابتر صورتحال: مثالی امن سے جرائم کے گڑھ تک کا تلخ سفر

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.