Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      خبردار ، PTA کا بڑا ایکشن: (Inactive SIMs) پر چلنے والے واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک ہونا شروع!

      یوٹیوب سے آمدنی کے حصول کے خواہشمند افراد کیلئے ایک اہم تبدیلی کی آزمائش

      ’’تیز ترین ، AIسے لیس’’ ،ایپل نے جدید ترین M6 چپ سے لیس نیا میک بک پرو ، آئی میک متعارف کرا دیا

      ’’ گاڑی کی بیٹری سے پورا گھر چلائیں’’ فورڈ کمپنی نے انقلابی الیکٹرک ٹرک ‘فاثم’ (Fathom) متعارف کرادیا

      نیدرلینڈ: مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال سے 25 ہزار سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سرینگر/بلغراد: سربیا میں اسرائیلی سفارت خانے پر چاقو سے حملہ، نابالغ حملہ آور جوابی کارروائی میں ہلاک

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    بلغراد: سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر ایک نابالغ نوجوان نے دو چاقوؤں سے حملہ کر کے سکیورٹی گارڈ کو زخمی کر دیا، تاہم جوابی فائرنگ کے نتیجے میں حملہ آور موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سربین وزارتِ داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ یہ واقعہ سفارت خانے کے باہر پیش آیا جہاں ایک نامعلوم نابالغ حملہ آور نے نعرے بازی کرتے ہوئے ڈیوٹی پر مامور جینڈرمری (پولیس سکیورٹی فورس) کے اہلکار کو دو چاقوؤں سے نشانہ بنایا۔ حملے کے نتیجے میں سکیورٹی اہلکار معمولی زخمی ہوا۔

    سربیا کے وزیرِ داخلہ ایویکا داسک (Ivica Dacic) کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اہلکار نے اپنی جان اور دفاع میں جوابی کارروائی کی جس کے دوران حملہ آور مارا گیا۔ حکام کے مطابق ابتدائی شواہد کی روشنی میں اس واقعے کو ایک "دہشت گردانہ حملہ” قرار دیا جا رہا ہے۔

    وزارتِ داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ سکیورٹی ایجنسیز اس حملہ آور کی سرگرمیوں پر پہلے سے نظر رکھے ہوئے تھیں، اور اس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کالعدم تنظیم کی حمایت میں بلیک فلیگ (جھنڈا) بھی موجود تھا۔ واقعے کے بعد ملک بھر میں دہشت گردی کے خطرے کے پیشِ نظر الرٹ کی سطح کو بلند ترین درجے تک بڑھا دیا گیا ہے جبکہ اہم سفارتی تنصیبات اور حساس مقامات پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل جون 2024 میں بھی بلغراد میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب ایک اور حملہ پیش آیا تھا جہاں ایک شخص نے کراس باؤ (تی کمان) کے ذریعے سکیورٹی اہلکار کو زخمی کر دیا تھا اور جوابی کارروائی میں مارا گیا تھا۔

    Related Posts

    پٹرول ، ڈیزل کی قیمتیں پھر بڑھا دی گئیں

    سموگ سیزن میں کٹار بند روڈ غیر فعال: واسا کی کھدائی سے دھول مٹی کا طوفان، صنعتکار سراپا احتجاج، وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ

    اکثریت نہ ملنے پر نیتن یاہوطیش میں آگئے، دھاندلی کا الزام لگادیا

    مقبول خبریں

    پٹرول ، ڈیزل کی قیمتیں پھر بڑھا دی گئیں

    سموگ سیزن میں کٹار بند روڈ غیر فعال: واسا کی کھدائی سے دھول مٹی کا طوفان، صنعتکار سراپا احتجاج، وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ

    اکثریت نہ ملنے پر نیتن یاہوطیش میں آگئے، دھاندلی کا الزام لگادیا

    "ایران سے ایل پی جی کی ترسیل بحال، قیمت میں مزید کمی کا امکان”

    سرینگر/بلغراد: سربیا میں اسرائیلی سفارت خانے پر چاقو سے حملہ، نابالغ حملہ آور جوابی کارروائی میں ہلاک

    بلاگ

    ’’گزرے کل سے آگے ماضی کے افسوس سے نکل کر حال کو جینے اور مستقبل کے خوف سے آزاد ہونے کا نام زندگی’’

    درگاہ حضرت سچل سرمستؒ

     فصلی بٹیروں سے بچیے!

    ’’​پولیس افسر سے سوال کرنے کی سزا!’’ میاں حبیب کا کالم

    ضلع سانگھڑ میں امن و امان کی ابتر صورتحال: مثالی امن سے جرائم کے گڑھ تک کا تلخ سفر

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.