سیالکوٹ ۔سلیم احمد اعوان شیخو
بیوی نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر خاوند کو قتل کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ قتل کا یہ واقعہ ڈیرھ سال قبل تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کے علاقہ کوٹ شیرا کے قریب پیش آیا۔ یہاں پر عمر کھوکھر کو اس کی بیوی کومل شہزادی نے اپنے آشنا شہزاد جو کہ کومل شہزادی کا کزن ہے اس کے ساتھ مل کر قتل کیا اور بعد میں قتل کو روڈ ایکسیڈنٹ کا وقوعہ بنا کر بیوی نے مذکورہ تھانہ میں مقدمہ درج کروا دیا۔ جبکہ پولیس نے نے عمر کھوکھر کے بھائی کی درخواست پر دوبارہ تفتیش کی تو ملزم شہزاد نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔پولیس نے ایکسیڈنٹ کے مقدمہ اور پھر شہزاد کے اقرار جرم کی ضمنی لکھ کر آفیسران بالا کو آگاہ کر دیا۔ دوسری طرف عمر کھوکھر کے بھائی نے پولیس کی تفتیش پر عدم اعتماد کرتے ہوئے سی پی او گوجرانولہ کو مقدمہ کی ازسرنو انکوائری کے لئے درخواست دے دی۔



