سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
محکمہ سول ڈیفنس سیالکوٹ نے کارروائی کرتے ہوئے نول موڑ کے علاقے میں ایک غیر قانونی منی پٹرول پمپ کو سر بمہر کر دیا۔ محکمہ سول ڈیفنس کی ٹیم نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے پٹرول پمپ مشین قبضے میں لے لی اور متعلقہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد اویس مشتاق کی ہدایت پر ضلع بھر میں غیر قانونی منی پٹرول پمپس اور ایل پی جی سٹیشنز کے خلاف سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے پُرخلوص اپیل کی ہے کہ وہ اس طرح کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کو اپنی دکانیں یا جگہیں کرایہ پر ہرگز نہ دیں۔
سیالکوٹ: محکمہ سول ڈیفنس کی بڑی کارروائی، غیر قانونی منی پٹرول پمپ سر بمہر

