Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      NCCIA کا چھاپہ ، فحش کارٹون فلمیں بنانے اور بیرون ملک ڈسٹری بیوٹ کرنیوالا گروہ پکڑا گیا، 42 گرفتار،12 بچے بازیاب

      وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت طلبہ میں 5 لاکھ کروم بکس تقسیم کرنے کا اعلان، جانئے درخواست کا طریقہ کار

      کیا انٹرنیٹ کا 70 فیصد حصہ خطرے میں ہے؟ پی ایچ پی (PHP) کی سنگین سیکیورٹی خامی نے عالمی سطح پر ہلچل مچا دی

      5سالہ آٹو پالیسی منظور: الیکٹرک گاڑیاں مزید سستی ،شہریوں کی موجیں لگ گئیں

      مریخ کے رازوں سے پردہ اٹھانے کا وقت آ گیا: جاپانی خلائی مشن خلا میں روانہ!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پولیس نے گھر میں چوری کی بڑی واردات قلیل مدت میں ٹریس کر کے چوروں کو گرفتار کر لیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سیالکوٹ ۔سلیم احمد اعوان شیخو

    پولیس نے گھر میں چوری کی بڑی واردات قلیل مدت میں ٹریس کر کے چوروں کو گرفتار کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ درانی ٹاؤن کا رہائشی اسماعیل اپنے گھر والوں کے ہمراہ چکوال گیا ہوا تھا کہ اسماعیل اور دیگر گھر والوں کی عدم موجودگی میں نامعلوم چور نے گھر میں داخل ہو کر طلائی زیورات، غیر ملکی کرنسی، قیمتی گھڑیاں اور دیگر سامان چوری کر لیا۔ اطلاع ملنے پر مذکورہ تھانہ کی پولیس فوری نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد نے شہری کے گھر میں چوری کی بڑی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے سب ڈویژنل پولیس آفیسر اے ایس پی سٹی سرکل بشریٰ عزیز کو واردات کا سراغ لگانے اور مسروقہ مال کی بازیابی یقینی بنانے کا ٹاسک سونپ دیا تو اے ایس پی بشریٰ عزیز کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ حاجی پورہ سب انسپکٹر کاشف بٹ اور ان کی ٹیم نے سیف سٹی کیمروں کی فوٹیجز، جائے وقوعہ سے حاصل کردہ فنگر پرنٹس، سی آر او ریکارڈ سے چہرے کی شناخت اور مخبر ذرائع سے حاصل معلومات کی مدد سے ملزم تک رسائی حاصل کی۔ مربوط تفتیش اور بروقت کارروائی کے نتیجے میں ملزم علی صیام ولد کرامت علی کو گرفتار کر لیا گیا۔
    ملزم کی نشاندہی پر ایک کروڑ روپے مالیت کے 20 تولے طلائی زیورات، غیر ملکی کرنسی، قیمتی گھڑیاں اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کرکے اصل مالک کے حوالے کر دیا گیا جبکہ چور سے مزید تفتیش جاری ہے۔ متاثرہ شہری نے فوری داد رسی اور قیمتی مال کی مکمل واپسی پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔
    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ کسی خاندان کی محنت کی کمائی واپس دلانا اس کے اعتماد اور احساسِ تحفظ کو بحال کرنا ہے۔ سیالکوٹ پولیس جرائم پیشہ افرادکی گرفتاری کے ساتھ شہریوں کے مسروقہ اثاثوں کی بازیابی کے لیے بھی پوری ذمہ داری اور مستعدی سے کام کرتی رہے گی۔

    Related Posts

    سونے کی قیمت میں پھر ہزاروں کی کمی

    صوبائی وزیر بلدیات کی زیر صدارت اجلاس، سیالکوٹ میں ‘ستھرا پنجاب’ پروگرام کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ

    نوابشاہ: تھانہ اے سیکشن ماڈل پولیس اسٹیشن میں تبدیل، وزیر داخلہ سندھ اور آئی جی سندھ کا افتتاح

    مقبول خبریں

    سونے کی قیمت میں پھر ہزاروں کی کمی

    پولیس نے گھر میں چوری کی بڑی واردات قلیل مدت میں ٹریس کر کے چوروں کو گرفتار کر لیا

    نوابشاہ: تھانہ اے سیکشن ماڈل پولیس اسٹیشن میں تبدیل، وزیر داخلہ سندھ اور آئی جی سندھ کا افتتاح

    آسمان پر موت کا رقص! فلپائن میں دو جنگی طیارے فضا میں ٹکرا کر تباہ، 4 پائلٹ زندگی کی بازی ہار گئے

    ماورا حسین اور امیر گیلانی کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام ‘سید ازمر حسین کمال گیلانی’ رکھ دیا

    بلاگ

     فصلی بٹیروں سے بچیے!

    ’’​پولیس افسر سے سوال کرنے کی سزا!’’ میاں حبیب کا کالم

    ضلع سانگھڑ میں امن و امان کی ابتر صورتحال: مثالی امن سے جرائم کے گڑھ تک کا تلخ سفر

    اٹارنی جنرل آف پاکستان  کی طرف سے ماہر تعلیم شمس الضحیٰ کو بیسٹ پرفارمنس سرٹیفیکیٹ پیش

    اٹارنی جنرل آف پاکستان کا تعلیمی وژن، طلبہ کے لیے امید کی نئی کرن

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.