خوشاب (راجہ نورالٰہی عاطف سے):
آستانۂ عالیہ مٹھہ ٹوانہ شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ قاضی شیخ احمد نے تعلیمی بورڈ سرگودھا کے پوزیشن ہولڈر ہونہار طالب علم سردار عثمان علی حیدر خان کے گھر خصوصی آمد کی۔ اس موقع پر انہوں نے فرسٹ ایئر میں شاندار اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر سردار عثمان علی حیدر خان اور ان کے والد عزیز خان کو دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے مزید شاندار کامیابیوں کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ قاضی شیخ احمد نے سردار عثمان علی حیدر خان کی تعلیمی کامیابی کو انتہائی قابلِ تحسین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہونہار طلبہ ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ اور روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ محنت، لگن، مستقل مزاجی اور والدین و اساتذہ کرام کی رہنمائی سے ہی طلبہ زندگی کے ہر میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سردار عثمان علی حیدر خان مستقبل میں بھی اپنی تعلیمی قابلیت اور محنت کے ذریعے کامیابیوں کا یہ سفر جاری رکھیں گے اور اپنے والدین، علاقے اور ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔


