جنڈ (بیورو رپورٹ: محمد قاسم)
جنڈ ریلوے اسٹیشن پر مہر ایکسپریس اور اٹک جانے والی ریل کار کے مسافروں کو ٹکٹوں کی عدم دستیابی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی شہریوں کے مطابق ٹکٹ نہ ملنے کے باعث روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 550 سے 600 مسافر مبینہ طور پر بغیر ٹکٹ سفر کرنے پر مجبور ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے نہ صرف انہیں پریشانی اٹھانی پڑتی ہے بلکہ بعض مسافروں کو جرمانے بھی کیے جا رہے ہیں۔علاقہ مکینوں اور مسافروں نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور جنڈ ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹوں کی بروقت اور آسان فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو غیر ضروری جرمانوں اور سفری مشکلات سے نجات مل سکے۔

