- ویب ڈیسک
-
لاہور اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں باقاعدہ سردیوں کا آغاز نومبر میں متوقع ہے۔ اکتوبر کے آخری دنوں اور نومبر کے پہلے ہفتے میں آنے والے مغربی موسمی نظام کے بعد درجہ حرارت میں نمایاں کمی اور سردی کی شدت محسوس ہونا شروع ہو جائے گی۔ گزشتہ آٹھ سے دس برسوں میں گلوبل وارمنگ، گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج اور فضائی گردش میں تبدیلیوں کی وجہ سے سردی دیر سے شروع ہونے اور شدید سردی کا دورانیہ تقریباً 75 دن سے کم ہو کر 50 دن تک رہ گیا ہے۔پاکستان میں سردیوں کا عمومی سیزن 15 نومبر سے 15 مارچ تک رہتا ہے۔ رواں سیزن کے لیے بارشیں معمول کے قریب اور درجہ حرارت معمول سے قدرے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ میدانی علاقوں میں دن کا درجہ حرارت جو پہلے 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک تھا، اب کم ہو کر 30 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ پر آ گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے فصلوں کی باقیات جلانے کی روک تھام، بھٹوں اور صنعتی یونٹس کی نگرانی جیسے اقدامات کیے ہیں۔ تاہم سموگ کی شدت کا انحصار ہواؤں کی سمت اور رفتار پر ہے؛ شمال یا شمال مغرب سے چلنے والی ہوائیں آلودگی کے پھیلاؤ میں کمی کا باعث بن سکتی ہیں جبکہ جنوب مشرقی ہوائیں آلودگی کو بڑھا سکتی ہیں۔
"محکمہ موسمیات کی خوفناک الرٹ جاری: رواں سال سردی کتنے دن رہے گی؟ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے!”

