Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ميٹا /فیس بک کی اے آئی ٹریننگ کی متنازع شقیں واپس: نیوز ویب سائٹس کے contentسے متعلق تجارتی شرائط میں ترمیم

      مصنوعی ذہانت کی خود مختاری کا خطرہ: کوڈنگ اسائنمنٹ کے دوران اے آئی نے کرپٹو والٹ سے فنڈز منتقل کر لیے

      ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: فولڈ ایبل آئی فون کے لیے خریداروں کی دوڑ، آدھے گھنٹے میں تمام فونز بک

      لمبی قطاروں اور ٹریفک جام کا مسلہ حل،اب گاڑیاں ہوا میں اُڑا کریں گی

      قدرت کا ایک اور معجزہ؛ سمندر کی گہرائیوں میں چھپا ایسا راز جو آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج ختم کرنا ہے تو دہشت گردی کا مقابلہ کریں: بلاول بھٹو

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج ختم کرنا ہے تو دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہو گا۔
    کراچی میں اتوار کو سانحہ کارساز کی یادگار پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’اگر وہ واقعی دہشت گردی کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ایمرجنسی یا گورنر راج ختم کیا جائے تو انہیں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے والی پالیسی پر سیاستدانوں اور حکومت سے بات کرنی چاہیے۔‘
    ’جس صوبے میں سب سے زیادہ دہشت گردی کے واقعات ہو رہے تھے اس کا وزیراعلی عوام سے کہتا ہے کہ وہ دہشت گردی کا مقابلہ نہیں کرے گا۔ اگر سی ایم بزدل ہے تو اور دہشت گردی کا مقابلہ نہیں کر سکتا تو ہم تیار ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے حکومت کا ساتھ دیا اور کے پی میں گورنر راج لگایا۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان میں بہت سے لوگ دہشت گردی کی وجہ سے ہلاک ہوئے اور ہم نے دہشت گردی کو شکست دی تھی، لیکن جب افغانستان میں حکومت بدل گئی تو پاکستان کی حکومت نے افغانستان میں موجود میں دہشت گردوں کو پاکستان آنے کی دعوت دی اور جیل میں تھے انہیں آزاد کر دیا۔‘
    ’آج پاکستان ان غلط فیصلوں کا نقصان اٹھا رہا ہے، آج پھر کچھ قوتیں پاکستان جھنڈا سوات سے اتارنا چاہتی ہیں اور ہم ان کا مقابلہ کر رہے ہیں۔‘
    بلاول بھٹو نے کہا کہ ’میں نے قومی اسمبلی میں بھی دہشت گردی کے خلاف نیا نیشنل ایکشن پلان بنانے کی بات کی ہے اور اپوزیشن کو بھی دعوت دی ہے۔ جب تک ہم مل کر ا س کا مقابلہ نہیں کرتے، ہم کامیاب نہیں ہو سکتے۔‘
    ان کے مطابق ’اگر ہم ایسا ماحول بنا سکتے ہیں تو دہشت گردی کا مقابلہ کر سکتے ہیں اور اگر وہ بھی کے پی میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں تو ایمرجنسی یا گورنر راج ختم کرنے پر بات ہو سکتی ہے۔‘
    ’جمہوری نظام میں بہتری لانے کی بھی بات کی ہے۔ حکومت نے کہا کہ الیکشن اصلاحات کے لیے کمیٹی بنانے کی ضرورت ہے اور یہ قائم کی جائے گی۔ اگر ہم دھاندلی پر قابو پاتے ہیں تو جمہوریت میں بہتری آ سکتی ہے۔‘

    Related Posts

    گلاب دیوی اسپتال میں لیڈی ڈاکٹر اور لواحقین میں جھگڑا، 2 خواتین گرفتار، عدالت میں پیش کر دیا گیا

    بھارتی طیاروں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش میں 23 نومبر تک توسیع

    فرانس جل رہا ہے، امیگریشن نے ملک کو توڑ کر رکھ دیا، ٹرمپ

    مقبول خبریں

    گلاب دیوی اسپتال میں لیڈی ڈاکٹر اور لواحقین میں جھگڑا، 2 خواتین گرفتار، عدالت میں پیش کر دیا گیا

    بھارتی طیاروں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش میں 23 نومبر تک توسیع

    فرانس جل رہا ہے، امیگریشن نے ملک کو توڑ کر رکھ دیا، ٹرمپ

    مورو: قومی شاہراہ پر ٹرالر کی ٹکر سے ٹرک ڈرائیور جاں بحق

    خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج ختم کرنا ہے تو دہشت گردی کا مقابلہ کریں: بلاول بھٹو

    بلاگ

    اٹارنی جنرل آف پاکستان کا تعلیمی وژن، طلبہ کے لیے امید کی نئی کرن

    "آئی جی خیبر پختونخواذوالفقار حمید کے خط نے پنجاب پولیس کے افسران کی نیندیں اڑا دیں”

    "گریڈ 22 کی ترقیوں پر اہم پیش رفت، ہائی پاور بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ”

    ہائی ویز پر تیز ایل ای ڈی لائٹس؛ روشنی یا موت کا سامان؟

    ہماری خاموشی اور معاشرے میں دن بدن پروان چڑھتی ہوئی نا انصافی

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.