Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت کی خود مختاری کا خطرہ: کوڈنگ اسائنمنٹ کے دوران اے آئی نے کرپٹو والٹ سے فنڈز منتقل کر لیے

      ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: فولڈ ایبل آئی فون کے لیے خریداروں کی دوڑ، آدھے گھنٹے میں تمام فونز بک

      لمبی قطاروں اور ٹریفک جام کا مسلہ حل،اب گاڑیاں ہوا میں اُڑا کریں گی

      قدرت کا ایک اور معجزہ؛ سمندر کی گہرائیوں میں چھپا ایسا راز جو آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا!

      گوگل کا بڑا اعلان، نیوز ویب سائٹس اور خبر رساں اداروں کیلئے خوشخبری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    تیاری پکڑلیں، حکومت کی عوام پر پھر بجلی بم گرانے کی تیاری

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :ملک میں بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے، جس کے لیے حکومت قیمت میں 2.56 روپے فی یونٹ اضافے کی تیاری کررہی ہے۔
    سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ بڑھانے کے لیے نیپرا سے باضابطہ درخواست کر دی گئی ہے۔
    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے کی اس درخواست پر 29 اکتوبر کو سماعت کی جائے گی۔اس سلسلے میں حکام نے ستمبر کے مہینے میں بجلی کی اوسط فیول لاگت 10 روپے 2 پیسے فی یونٹ ظاہر کی ہے، جبکہ اس کا تخمینہ 7 روپے 46 پیسے لگایا گیا تھا۔
    درخواست میں بتائی گئی تفصیلات کے مطابق ستمبر کے دوران بجلی کی پیداوار پر کل لاگت 127 ارب 87 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ اس دوران مقامی کوئلے سے 7 ارب 95 کروڑ، درآمدی کوئلے سے 37 ارب 14 کروڑ، جبکہ ڈیزل اور فرنس آئل کے استعمال پر بالترتیب 13 ارب 26 کروڑ اور 11 ارب 81 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔
    سی پی پی اے کے اعداد و شمار کے مطابق مقامی گیس سے بجلی بنانے پر 13 ارب 89 کروڑ اور ایل این جی کے ذریعے پیداوار پر 31 ارب 93 کروڑ روپے کی لاگت آئی۔
    سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے مطابق ستمبر کے دوران بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی جانب سے صارفین کو مجموعی طور پر 12 ارب 76 کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی۔

    Related Posts

    عوام پر مہنگائی کا ایک اور وار: سالانہ شرح 11.38 فیصد تک پہنچ گئی؛ آٹا، چکن اور دالوں سمیت 23 بنیادی اشیا مزید مہنگی

    آئی پی ایل 2027: چمنڈا واس کی 16 سال بعد واپسی، دہلی کیپٹلز کے فاسٹ بولنگ کوچ مقرر

    بابراعظم کی ون ڈے ٹیم میں جگہ خطرے میں ، شعیب اختر

    مقبول خبریں

    عوام پر مہنگائی کا ایک اور وار: سالانہ شرح 11.38 فیصد تک پہنچ گئی؛ آٹا، چکن اور دالوں سمیت 23 بنیادی اشیا مزید مہنگی

    آئی پی ایل 2027: چمنڈا واس کی 16 سال بعد واپسی، دہلی کیپٹلز کے فاسٹ بولنگ کوچ مقرر

    بابراعظم کی ون ڈے ٹیم میں جگہ خطرے میں ، شعیب اختر

    میوزک کمپوزر انیرودھ اور کاویہ مارن شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار

    کیمیکل فیکٹری دھماکہ؛ 5 مزدور جاں بحق

    بلاگ

    "آئی جی خیبر پختونخواذوالفقار حمید کے خط نے پنجاب پولیس کے افسران کی نیندیں اڑا دیں”

    "گریڈ 22 کی ترقیوں پر اہم پیش رفت، ہائی پاور بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ”

    ہائی ویز پر تیز ایل ای ڈی لائٹس؛ روشنی یا موت کا سامان؟

    ہماری خاموشی اور معاشرے میں دن بدن پروان چڑھتی ہوئی نا انصافی

    ​”ناکامی کا ذمہ دار کون۔۔۔؟” میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.