ترکیہ کے تاریخی شہر استنبول میں شدید موسلادھار بارشوں کے باعث نظامِ زندگی درہم برہم ہو گیا ہے اور متعدد علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ طوفانی بارش کے نتیجے میں کئی علاقوں (خصوصاً سلطان غازی اور دیگر نش نشیبی علاقوں) میں سیلابی ریلے گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گئے ہیں، جبکہ زمینی منزلوں اور بیسمنٹس میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے۔ سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں، کئی مقامات پر سڑکیں بیٹھنے یا دھنسنے (Road Collapses) کے واقعات بھی پیش آئے ہیں اور ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہونے سے شہر میں ٹریفک کا ازدحام ریکارڈ کی گئی سطح کے قریب پہنچ گیا۔ہنگامی صورتحال اور خراب موسم کے پیشِ نظر گورنر آفس کی جانب سے اسکولوں میں ایک دن کے لیے تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور بالخصوص زیرِ زمین یا تہہ خانے کے اپارٹمنٹس میں رہنے والے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
استنبول ،طوفانی بارش، نظامِ زندگی درہم برہم ، پانی گھروں میں داخل

