پاناما سٹی:
پاناما میں آج صبح 7.6 شدت کا طاقتور زلزلہ آیا۔ ’امریکی جیولوجیکل سروے‘ (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلے کے جھٹکے سے راجدھانی میں عمارتیں لرز اٹھیں اور لوگوں کو اپنے گھروں سے باہر نکل کر محفوظ مقامات پر جانا پڑا۔ یو ایس جی ایس نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز پاناما کے جنوبی سرے کے قریب واقع پیتالوسا اریبا سے تقریباً 10کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔ زلزلہ زمین کی سطح سے10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔پاناما کے جنوبی ساحل کے قریب 7.7 شدت کا انتہائی خوفناک زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد خطے میں سونامی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق جمعے کے روز آنے والے اس زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ملک کے جنوبی حصے میں واقع علاقے ‘لا پیتالوزا’ کے قریب، بحرالکاہل کے ساحل سے متصل تھاـعینی شاہدین اور میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے شدید جھٹکے نہ صرف پاناما کے دارالحکومت پاناما سٹی بلکہ پڑوسی ملک کوسٹا ریکا کے دارالحکومت میں بھی محسوس کیے گئے، جس سے خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ عمارتوں سے باہر نکل آئےـ خوش قسمتی سے ابتدائی طور پر کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔زلزلے کے فوراً بعد امریکی سونامی وارننگ سسٹم نے انتہائی خطرناک صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگلے تین گھنٹوں کے دوران پاناما، کولمبیا، کوسٹا ریکا، ایکواڈور، پیرو، نکاراگوا، گوئٹے مالا، ایل سلواڈور اور میکسیکو کے بعض ساحلی علاقوں میں بلند اور خطرناک سونامی لہریں اٹھ سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ ہوائی میں بھی سونامی کے خطرے سے خبردار کر دیا گیا ہے۔ متعلقہ ادارے صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

