لندن :عالمی منڈی میں بدھ کو تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، کیونکہ سرمایہ کار خلیج میکسیکو میں بننے والے طوفان کے باعث امریکی تیل و گیس کی پیداوار متاثر ہونے کے خدشات اور سعودی عرب پر یمن کے حوثیوں کے حملوں کے اثرات کا جائزہ لے رہے تھے، جبکہ مشرق وسطیٰ سے خام تیل کی سپلائی میں اضافہ بھی جاری ہے۔
برینٹ خام تیل کے سودے 93 سینٹ یا 0.92 فیصد اضافے سے 101.51 ڈالر فی بیرل ہوگئے، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) 82 سینٹ یا 0.92 فیصد بڑھ کر 90.25 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

