واشنگٹن / تہران:
امریکی کانگریس کی تحقیقی شاخ "کانگریشنل ریسرچ سروس” (CRS) کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں اور تنازع کے دوران امریکی فوج کے کم از کم 81 فوجی طیارے، ہیلی کاپٹر اور ڈرونز تباہ یا شدید متاثر ہوئے ہیں۔شائع شدہ رپورٹس کے مطابق امریکی فضائیہ کے فکسڈ ونگ جنگی طیارے، ایندھن بھرنے والے ٹینکرز، مشاہداتی ڈرونز اور ہیلی کاپٹرز شامل ہیں۔ متاثر ہونے والے اہم ملٹری اثاثوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں: رپورٹ کے مطابق ایران کے خلاف کارروائیوں میں اب تک کم از کم 45 ایم کیو-9 (MQ-9 Reaper) ڈرونز تباہ یا متاثر ہوئے ہیں۔ ستمبر کے دوران اردن کے ایئر بیس پر ایرانی حملوں کے نتیجے میں 8 ایف-15 (F-15) طیارے متاثر ہوئے۔ اس کے علاوہ ایک F-35A لائٹننگ II اور A-10 تھنڈربولٹ II کے دو طیارے بھی متاثرہ فہرست میں شامل ہیں۔: KC-135 فضائی ایندھن فراہم کرنے والے 7 طیاروں اور E-3 Sentry ابتدائی خبردار کرنے والے (AWACS) طیارے کو بھی نقصان پہنچا۔ایندھن و نگرانی کے طیارے: KC-135 فضائی ایندھن فراہم کرنے والے 7 طیاروں اور E-3 Sentry ابتدائی خبردار کرنے والے (AWACS) طیارے کو بھی نقصان پہنچا۔دفاعی تجزیہ کاروں اور رپورٹس کے مطابق ان تباہ شدہ اور متاثرہ طیاروں و ڈرونز کی برابری اور متبادل کی فراہمی پر تقریبا 3.3 ارب ڈالر کی خطیر رقم درکار ہو سکتی ہے۔ اس رپورٹ نے خطے میں امریکی فضائی حکمتِ عملی پر سوالات کھڑے کر دئیے ہیں۔
ایرانی کارروائیوں سے امریکی فضائی قوت کو بڑا دھچکا، 81 جنگی طیارے اور ڈرونز متاثر

