ہرارے کے تاکاشنگا اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے تین ٹی20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز خواتین کرکٹ ٹیم نے زمبابوے خواتین ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ ویسٹ انڈیز کی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے خواتین کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 97 رنز ہی بنا سکی۔بیلووڈ بیزا (Beloved Biza) 21 رنز اور موڈسٹر موپاچکوا (Modester Mupachikwa) 20 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرشما ریمہیرک (Karishma Ramharack) نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 17 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔جاہزارا کلیکسٹن (Jahzara Claxton) اور ایفی فلیچر (Afy Fletcher) نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔98 رنزجاہزارا کلیکسٹن نے 31 رنز بنائے جبکہ ایبونی براتھویٹ (Eboni Brathwaite) 14 گیندوں پر 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔کا ہدف ویسٹ انڈیز نے 12.5 اوورز میں محض 2 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا۔آل راؤنڈ کارکردگی (31 رنز اور 2 وکٹیں) کا مظاہرہ کرنے پر ویسٹ انڈیز کی جاہزارا کلیکسٹن کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
پہلا ٹی20: ویسٹ انڈیز خواتین ٹیم کی زمبابوے کے خلاف 8 وکٹوں سے باآسانی کامیابی

