-
ہیڈ مرالہ: گہرے پانی میں ڈوبنے والے شخص کی لاش ریسکیو نے برآمد کر کے ورثاء کے حوالے کر دی
سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
سیالکوٹ میں تھانہ ہیڈ مرالہ کے علاقے چکرالہ (ڈیرہ بھٹیاں) کے قریب افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں دریائے چناب میں بھینسیں نہلاتے ہوئے 60 سالہ شخص ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق 60 سالہ محمد اکرم اپنی اہلیہ کے ہمراہ دریائے چناب پر بھینسیں نہلا رہا تھا کہ اچانک گہرے پانی میں چلے جانے کے باعث ڈوب گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے آپریشن کے دوران متوفی کی لاش پانی سے نکال کر قانونی مراحل کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔


