-
نامعلوم ملزمان کی جانب سے ڈیرہ کے مین گیٹ پر آٹھ فائر کیے گئے، پولیس تفتیش شروع
-
پسرور (محمد اشفاق)
پسرور میں چوک لال مسجد کے قریب سفیرِ امن، ممتاز مذہبی اسکالر، ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان، ممبر قرآن بورڈ، ممبر رویت ہلال کمیٹی اور مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی نائب امیر جناب رانا محمد شفیق خان پسروری کے ڈیرہ پر نامعلوم شرپسندوں نے رات کے اندھیرے میں اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ رات دو سے تین بجے کے درمیان پیش آیا۔ نامعلوم ملزمان کی جانب سے ڈیرہ کے مین گیٹ پر آٹھ فائر کیے گئے۔ فائرنگ اتنی شدید تھی کہ گولیاں گیٹ کو چیرتی ہوئی اندر کافی فاصلے پر موجود کرسیوں جا لیں۔ واقعے کے بعد گیٹ پر گولیوں کے سوراخوں کے واضح نشانات دیکھے جا سکتے ہیں۔ خوش قسمتی سے فائرنگ کے وقت ڈیرہ پر کوئی شخص موجود نہیں تھا، جس کے باعث بڑا جانی نقصان ہونے سے بچ گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی پسرور پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور ملزمان کی نشاندہی و گرفتاری کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
پسرور: ممتاز مذہبی اسکالر رانا شفیق خان پسروری کے ڈیرہ پر فائرنگ، مین گیٹ پر 8 گولیاں پیوست


