میاں چنوں (بینقاب نیوز – رپورٹ: عاصم کمال)
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب مرحوم غلام حیدر وائیں کی 33ویں برسی کے موقع پر میاں چنوں میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں وزیر مملکت برائے توانائی و پبلک افیئرز عبدالرحمٰن کانجو، بیگم مجیدہ وائیں، ڈاکٹر غزالہ شاہین وائیں، ایم پی اے عامر حیات، سابق ایم این اے پیر اسلم بودلہ، اور پیر تطہیر حسین گیلانی سمیت مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں، عہدیداروں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے غلام حیدر وائیں کی سیاسی و سماجی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ مرحوم غلام حیدر وائیں ایک مخلص، بااصول سیاستدان اور بہترین انسان تھے، جنہوں نے مسلم لیگ (ن) اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بے لوث خدمات انجام دیں۔
مقررین نے مزید کہا کہ غلام حیدر وائیں کی رحلت سے پیدا ہونے والا سیاسی خلا کبھی پُر نہیں ہو سکتا، ان کی عوامی، سیاسی اور جمہوری خدمات کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔



