ملتان (ملک جابر عباس سے)
ملتان کے علاقے انڈسٹریل اسٹیٹ میں سوزوکی موٹر شوروم کے سامنے ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان شدید تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار سخت زخمی ہو گیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور حالت تشویشناک ہونے کے باعث فوری طور پر نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا۔ حادثے کی وجہ سے علاقے میں کچھ دیر کے لیے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔ حادثے کے بارے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

