Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کا نیا ماڈل لانچ کرنے کا فیصلہ واپس ، وجہ کیا بنی؟

      مصنوعی ذہانت (AI) ایک ارب انسانوں کو موت کے منہ میں دھکیل سکتی ہے: بل گیٹس کی وارننگ

      لانگ مارچ، اسلام آباد سیف سٹی کیمروں کو نقصان پہنچانے پر 20 لاکھ جرمانہ، آرڈیننس جاری

      امریکی گھروں میں ’روبوٹ ماسی‘ کی انٹری، فی گھنٹہ 30 ڈالر (8 ہزار روپے) فیس مقرر

      پاکستان میں آئی فون 18 پرو اور پرو میکس کے پی ٹی اے اپرووڈ ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان،

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    "ڈیانا کون ہے?” چونکا دینے والے انکشافات، اندرونی کہانی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: لاہور میں غیر ملکی لڑکی کے ساتھ مبینہ گینگ ریپ کے معاملے میں ایک انتہائی ڈرامائی اور سنسنی خیز موڑ سامنے آیا ہے۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ متاثرہ آذربائیجانی شہری ’ڈیانا باگی یےوا‘ (Diana Bagiyeva) کا تعلق پاکستان کے ایک معروف اور بااثر سیاسی خاندان سے ہے، اور وہ ان کی سابق بہو رہ چکی ہیں۔
    ذرائع کے مطابق 23 سالہ ڈیانا کی دوستی سال 2023 میں باکو کے ایک میٹرو اسٹیشن پر پاکستان کے ایک بااثر سیاسی خاندان کے چشم و چراغ سے ہوئی تھی، جو دیکھتے ہی دیکھتے محبت میں بدل گئی۔ اس دوران ڈیانا نے مبینہ طور پر زیادہ شراب نوشی کے باعث اپنے پاکستانی دوست کے خلاف باکو کے تھانے میں جان سے مارنے کی کوشش کی جھوٹی یا دباؤ کی شکایت بھی درج کرائی تھی۔ تاہم بعد ازاں معاملات طے پانے پر دونوں نے راولپنڈی میں سادگی سے نکاح کر لیا، اور ڈیانا اس سیاسی خاندان کی بہو بن کر پاکستان آ گئی۔
    شادی کے بعد نجی زندگی میں تناؤ اور مبینہ طور پر تلخ رویے کی وجہ سے حالات خراب ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق ڈیانا کے شوہر نے کچھ گھریلو ناچاقیوں اور مبینہ طور پر فیصل آباد کے ایک دھاگہ تاجر کے ساتھ تعلقات کے شبے پر اسے طلاق دے دی تھی۔ طلاق کے بعد ڈیانا کے روابط اس دھاگہ تاجر (شبیر احمد عرف نقاش) کے ساتھ مزید گہرے ہو گئے۔
    ذرائع کا دعویٰ ہے کہ طلاق یافتہ ہونے کے بعد ڈیانا پاکستان کے مختلف شہروں میں مقیم رہی اور مبینہ طور پر فیصل آباد کے تاجر اور اس کے دوست توحید بٹ کے توسط سے لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں مشکلات کا شکار ہو گئی۔ الزام ہے کہ مذکورہ افراد نے اسے دھوکے سے اس دلدل میں دھکیلا جہاں وہ مبینہ طور پر اس گھناؤنے جرم کا نشانہ بنی۔
    واضح رہے کہ ڈیانا کو چونکہ پچھلے چند سالوں سے پاکستانی پس منظر، ازدواجی تعلق اور مسلسل قیام کی وجہ سے اردو زبان پر عبور حاصل ہو چکا ہے، اس لیے اس نے عدالت اور پولیس کے سامنے اپنے اوپر گزرنے والی بپتا روانی سے بیان کی۔ پولیس اس ہائی پروفائل معاملے میں اب تک شبیر عرف نقاش سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے چکی ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    Related Posts

    لاہور غیرملکی خاتون زیادتی کیس: اہم سہولت کار خاتون ’مسکان‘ بھی گرفتار، کیفے کی سی سی ٹی وی تصاویر بھی سامنے آگئیں

    لاہور میں غیر ملکی خاتون زیادتی کیس: متاثرہ خاتون ’ڈیانا‘ کا عدالت میں بیان، ہولناک انکشافات

    بلوچستان میں صنوبر کے جنگل میں آتشزدگی، 70 ایکڑ پر درخت جل گئے

    مقبول خبریں

    ایف بی آئی کے بعد”شائنی ہنٹرز” کا پینٹاگون پر بھی حملہ، 3ملین امریکی فوجیوں اور شہریوں کا حساس ڈیٹا چوری

    ایشین گیمز: سیمی فائنل میں پاکستان،بنگلہ دیش،دوسرے میں انڈیا سری لنکا آمنے سامنے

    ایران کے منجمد اثاثے بحال کرنے کی خبر غلط، ایگزیوس جعلی رپورٹ ہٹائے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

    ایشین گیمز 2026: بارش کے باعث سری لنکا اور نیپال کا کوارٹر فائنل منسوخ، سری لنکا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

    بلوچستان میں صنوبر کے جنگل میں آتشزدگی، 70 ایکڑ پر درخت جل گئے

    بلاگ

    اصولوں کی سیاست اور خیبر پختونخوا کا موجودہ سیاسی منظرنامہ

    کمالیہ کا شرمناک واقعہ: ایس ایچ او گرفتار،،، نگران افسران اور سیاسی پشتیبان کب کٹہرے میں آئیں گے؟

    سامارو میں عطائیت اور منشیات کی یلغار: ایک نوجوان کی موت یا معاشرتی قتل؟

    صاحب آباد تبلیغی مرکز میں پہلا تبلیغی اجتماع

    اسلام آباد کی بند سڑکیں اور ہماری سیاسی ذمہ داریاں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.